counter easy hit

بریکنگ نیوز: اہم ترین اسلامی ملک میں امریکہ کے سفارتخانے پر راکٹ حملہ ۔۔۔۔تشویشناک اطلاعات موصول

Breaking News: Rocket attack on US embassy in major Islamic country - receives alarming information

کابل (ویب ڈیسک ) افغانستان کے دارلحکومت کابل میں واقع امریکی سفارتخانے پر راکٹ حملہ کیا گیا ہے جس سے اس کا کمپاونڈ تباہ ہو گیا تاہم کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے جبکہ حکام نے سفارتخانے کو کلیئر قرار دے دیا ہےغیر ملکی خبر رساں ادارے ” اے پی “ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ رات گئے افغان دارلحکومت کے وسط میں واقع امریکی سفارتخانے کی عمارت سے دھویں کے گہرے بادل اٹھنے لگے جس کے بعد سائرن بجنا شروع ہو گئے اور اعلان کیا گیا کہ سفارتخانے پر ایک راکٹ فائر کیا گیاہے جس کے باعث کمپاونڈ میں دھماکہ ہواہے ۔تاہم راکٹ حملے میں قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے ۔امریکی سفارتخانے پر ہونے والے راکٹ حملے کی تصدیق نیٹو مشن کی جانب سے بھی کر دی گئی ہے اور بتایا گیاہے کہ کوئی اہلکار زخمی نہیں ہواہے ۔خیال رہے کہ افغانستان میں 18 برس سے جاری امریکا کی طویل ترین جنگ کے خاتمے کے لیے طالبان اور ٹرمپ حکومت کے مابین ہونے والے مذاکرات کو ممکنہ معاہدے کے قریب پہنچ کر ختم کردینے کے بعد کابل میں یہ اب تک کا پہلا بڑا حملہ ہے۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق اس سے قبل گزشتہ ہفتے طالبان نے کابل میں 2 کار بم دھماکے کیے تھے جس کے نتیجے میں نیٹو کے 2 اہلکاروں سمیت متعدد شہری ہلاک ہوگئے تھے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس حملے میں ایک امریکی فوجی کی ہلاکت کو امریکا طالبان مذاکرات ’مردہ‘ ہونے کی وجہ قرار دیا تھا، جس کے بعد گیارہ ستمبر جسے افغانستان میں حساس دن سمجھا جاتا ہے اس دن کابل میں یہ حملہ ہوگیا۔ یاد رہے کہ امریکا میں گیارہ ستمبر 2001 کو ہونے والے حملوں کو 18 برس مکمل ہونے پر افغانستان میں موجود امریکی سفارت خانے پر راکٹ فائر کیا گیا۔تاہم راکٹ حملے کے ایک گھنٹے بعد حکام نے بتا یا کہ حملے کے نتیجے میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔جبکہ حکام نے امریکی سفارت خانے کے احاطے کو بھی کلیئر قرار دیا۔امریکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رات گئے افغان دارالحکومت کے وسط میں واقع سفارت خانے سے دھویں کے بادل اٹھتے دیکھے گے.

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website