counter easy hit

بریکنگ نیوز: ایمرجنسی لینڈنگ کے دوران طیارہ گر کر تباہ۔۔۔ بری تعداد میں ہلاکتوں کی اطلاعات موصول

Breaking News: Plane crashes during emergency landing Received reports of bad casualties

کیو (ویب ڈیسک)یوکرین میں ایمرجنسی لینڈنگ کے دوران کارگو طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ،5 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔یوکرین کا انٹونوو 12 کارگو طیارہ مغربی حصے میں ایئرپورٹ کے قریب ایمرجنسی لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق ایندھن ختم ہونے پر طیارے کو فوری ایمرجنسی لینڈنگ کرنی پڑی جس میں طیارے کو کامیابی نہیں ملی۔طیارہ فٹ بال اسٹیڈیم اور ایک قبرستان کے قریب مٹی اور پودوں میں اترا، طیارہ ہوائی اڈے سے 1.5 کلو میٹر دور گر کر تباہ ہوا تاہم طیارے میں آگ نہیں لگی، حادثے کے سبب ائیر پورٹ کو بند کردیا گیا تھا، حادثے کے وقت طیارے میں 8 افراد سوار تھے، حکام نے طیارہ گرنے کی تحقیقات شروع کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ دوسری جانب عراق میں حکومت کے خلاف ہو نے والے پر تشدد احتجاج میں شدت آ گئی ہے جبکہ ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد93 ہو چکی ہے جبکہ زخمی ہونے والے افراد کی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے،مرنے والوں میں درجنوں سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں ،کئی علاقوں میں کرفیو نافذ ، عراقی وزیراعظم نے مظاہرین سے امن قائم رکھنے کی اپیل کر دی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراق میں گزشتہ چار دنوں سے جاری حکومت مخالف پرتشدد مظاہروں کے دوران 93 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ ہزاروں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ کئی زخمیوں کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے جس کی وجہ سے ہلاک شدگان کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ۔اقتصادی بحالی،بے روز گاری ،مہنگائی اور بد عنوانی کے بڑھتے ہوئے واقعات کو لے کر عراقی عوام گذشتہ چار روز سے سڑکوں پر نکل کر احتجاج کر رہے ہیں ،سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مظاہرین پر آنسو گیس اور واٹر کینن کے بے دریغ استعمال سےمظاہرین بھڑک اٹھےاورلوگوں نے تشددکاراستہ اختیارکرتےہوئےجگہ جگہ آگ لگادی جس کی وجہ سےپورے عراق میں حالات انتہائی کشیدہ ہوچکےہیں۔عراقی حکومت نےبگڑتی صورتحال کےپیش نظرکئی شہروں میں کرفیونافذکردیاہے تاہم احتجاج کاسلسلہ بڑھتاجارہاہے۔مظاہرین کاکہنا ہےکہ اسلامک اسٹیٹ کی کارروائیوں کےباعث پورے عراق میں مہنگائی اوربےروزگاری میں بےتحاشااضافہ چکاہے،آئی ایس آئی ایس کےخاتمے کےدو سال بعدبھی حکومت نےعوام کےلئےکچھ نہیں کیااورملک کی معاشی صورتحال انتہائی دگرگوں ہو چکی ہے اور عوام انتہائی بری صورتحال کا شکار ہیں ۔ دوسری طرف عراقی وزیر اعظم عادل عبدالمہدی نے مظاہرین سے امن قائم رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے ان کے جائز مطالبات پورے کرنے کے لئے تیار ہے تاہم عوام تشدد کا راستہ ترک کرتے ہوئے ملک میں قائم کرنے میں حکومت کی مدد کریں ۔عراقی ٹی وی کا کہنا تھا کہ جن علاقوں میں کرفیو نافذ ہےوہاں سےکرفیو کب ہٹایا جائے گا ؟اس بارے میں حکومت نے کوئی ڈیڈ لائن نہیں دی ۔عراق کے انڈی پنڈنٹ ہائی کمیشن فار ہیومن رائٹس (آئی ایچ سی ایس آر) کےرکن علی البیاتی نےکہاہےکہ بغداد اور دیگر صوبوں میں گزشتہ چار دنوں سے جاری پر تشدد مظاہروں میں93 افراد ہلاک جبکہ 3978 لوگ زخمی ہوگئے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website