counter easy hit

بریکنگ نیوز : پرویز الٰہی اپنی نبیڑنے میں لگ گئے ، کل تحریک انصاف کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہونے والے ایک سیاستدان کو کیا کہہ کر (ق) لیگ کی حمایت پر اکساتے رہے ؟ خبر آگئی

سرگودھا; چوہدری پرویز الٰہی نے سرگودھا سے کامیاب ہونیوالے صوبائی نو منتخب رکن اسمبلی چوہدری منیب سلطان چیمہ سے رابطہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی نے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کےلئے چوہدری منیب سلطان چیمہ کو تعاون کرنے کےلئے کہا ہے یاد رہے کہ چوہدری پرویز الٰہی

اور چوہدری منیب سلطان چیمہ کی قریبی رشتہ داری ہے اور چوہدری منیب سلطان چیمہ جوکہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر سرگودھا سے کامیاب ہوئے ہیں۔ چوہدری منیب سلطان چیمہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ رابطے کرنا ہر ایک کا حق ہے مگر فی الحال ہم پارٹی کے پابند ہیں پارٹی جو حکم دیگی اس پر عملدرآمد کیا جائیگا۔دودی جانب ایک خبر کے مطابق ممبر صوبائی اسمبلی اور سابق صوبائی وزیر‘ امیدوار حلقہ این اے91 چوہدری عامر سلطان چیمہ اور امیدوار حلقہ پی پی 75 چوہدری منیب سلطان چیمہ نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا‘ آئندہ 48 گھنٹوں میں بنی گالا عمران خان سے ملاقات کرکے شمولیت کا باضابطہ اعلان کریں گے۔ چوہدری عامر سلطان چیمہ نے کہا ہے کہ اس وقت عمران خان واحد لیڈر اور امید کی کرن ہیں جو ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکال سکتے ہیں۔ کرپشن کا خاتمہ کئے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا‘ بلاامتیاز احتساب وقت کی اہم ضرورت ہے، عمران خان نے کرپٹ عناصر کو بے نقاب کرکے ملک وملت پر بہت بڑا احسان کیا ہے، انکے اس احسان کو آنے والی نسلیں بھی یاد رکھیں گی۔ مسلم لیگ (ن) کے حکمرانوں نے عوام سے کیا گیا کوئی بھی وعدہ پورا نہےں کیا‘ 2018 میں لوڈشیڈنگ خاتمہ کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں‘ گرمیاں شروع ہوتے ہی کئی کئی گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ نے حکومتی دعووں کی قلعی کھول دی ہے۔ الیکشن قریب آتے ہی اب لوڈشیڈنگ آئندہ سالوں میں ختم کرنے کے دعوے کئے جارہے ہیں۔ نوازشریف اس وقت اپنی بقاءکی جنگ لڑ رہے ہیں، اپنے ذاتی مفادات کیلئے ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں۔