counter easy hit

امریکہ سے بڑی بریکنگ نیوز آگئی

Breaking News News from America

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین طاہر جاوید نے کہا ہے کہ پہلا پاکستانی وزیراعظم ارکان کانگریس اور سینیٹ سے خطاب کرینگے، وزیراعظم عمران خان 23 جولائی کو خطاب کریں گے، اجلاس میں 50 سے زائد کانگریس اراکین اور 7 سے زائد سینیٹرزکی شرکت متوقع ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین طاہر جاوید کی واشنگٹن میں ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات میں 23 جولائی کو عمران خان کے کانگریس اور سینیٹ اراکین سے خطاب پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین طاہر جاوید نے کہا کہ پہلا موقع ہوگا کہ پاکستانی وزیراعظم اراکین کانگریس اور سینیٹ سے خطاب کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں50 سے زائد کانگریس اراکین اور 7 سے زائد سینیٹرز نے اپنی شرکت کی تصدیق کی ہے۔پاکستانی کاکس کی شریک چیئرپرسن شیلا جیکسن خطاب سے متعلق امور میں کردارادا کر رہی ہی۔دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے امریکی تاجروں اور سرمایہ کاروں کو پاکستان میں اقتصادی اور کاروباری مواقع سے فائدہ اٹھانے کی پیشکش کی ہے ۔ آج اتوار کو یہاں پاکستانی نژاد امریکی کاروباری شخصیت جاوید انور نے تاجروں کے ہمراہ وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی جس میں سرمایہ کاروں نے پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال کی بہتری کی تعریف اورسیاحت و توانائی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے امریکی تاجروں اور سرمایہ کاروں کو پیشکش کی کہ وہ پاکستان میں اقتصادی اور کاروباری مواقع سے فائدہ اٹھائیں جو اہم جغرافیائی محل وقوع اور خطے کے دوسرے ممالک کے ساتھ زمینی روابط کا حامل ملک ہے۔وزیر اعظم سے پاکستانی سفارتحانے میں ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے تاجر اور ڈیموکریٹک پارٹی کے بااثر رکن طاہر جاوید کی بھی ملاقات ہوئی۔طاہرجاوید نے پاکستان کانگریس فائونڈیشن کی بنیاد رکھی جو116 ویں کانگریس میں کانگریشنل پاکستان کاکس میں کلیدی کردار کی حامل ہے۔ سرمایہ کاروں نے پاکستان میں سیکورٹی کی بہتر ہوتی صورتحال کو سراہا اور توانائی اور سیاحت سمیت جن شعبوں میں وہ سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں ان کی نشاندہی بھی کی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website