counter easy hit

بریکنگ نیوز: لاہور کا اورنج ٹرین منصوبہ : سپریم کورٹ سے اچانک بڑا حکم جاری کر دیا گیا

Breaking News: Lahore's Orange Train project: Supreme Court issues major ruling

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ لاہور میں اورنج لائن ٹرین جنوری دو ہزار بیس تک چلائی جائے۔ عدالت منصوبے کی تکمیل یقینی بنانے کیلئے خود نگرانی کرے گی۔ سپریم کورٹ میں اورنج لائن میٹرو ٹرین کیس کی سماعت، عدالت نے منصوبے کی تکمیل میں تاخیر پر اظہار برہمی کرتے ہوئے میٹرو ٹرین چلانے کیلئے اگلے سال جنوری تک کی مہلت دیدی۔ جسٹس عظمت سعید نےاستفسار کیا کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ ابھی تک مکمل نہیں ہوا، کتنے پیسے خرچ ہوچکے ہیں۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ پراجیکٹ پر 169 ارب روپے خرچ ہو چکے ہیں۔ فاضل جج نے کہا منصوبے میں تاخیر سے لاگت بھی بڑھ رہی ہے، کیا اضافی لاگت آپ ادا کریں گے، سپریم کورٹ ہر حال میں منصوبہ مکمل کروائے گی۔ عدالت کے استفسار پر سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ پراجیکٹ ڈائریکٹر سبطین فضل حلیم کو توسیع دینےکیلئے سفارش کردی گئی ہے، عدالت نے پراجیکٹ ڈائریکٹر کی جانب سے تکمیل کی مدت میں مہلت کی درخواست منظور کرتے ہوئے حکم دیا کہ میٹرو ٹرین منصوبہ جنوری 2020 تک مکمل کیا جائے، سپریم کورٹ منصوبے کی نگرانی خود کرے گی، کیس کی سماعت گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد تک ملتوی کر دی گئی۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق گورنمنٹ کوارٹرز کے مکینوں کو بے گھر نہیں کیا جائے گا ہم لوگوں کو چھت فراہم کرنے آئے ہیں حکومت کسی سے بھی چھت نہیں چھینے گی ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر ہائوسنگ اینڈ ورکس طارق بشیر چیمہ نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کی سربراہی میں رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی سے ملاقات میں کیا ۔ طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ حکومت کسی بھی رہائشی کو بے گھر نہیں کرے گی ، گورنمنٹ کوارٹرز کے مکینوں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کریں گے ، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ بہت جلد گورنمنٹ کوارٹرز مکینوں کو خوشخبری دیں گے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت ہے کہ متبادل انتظام میں تاخیرنہ کی جائے گورنمنٹ کوارٹرز مکینوں کا روڈ میپ کراچی کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website