counter easy hit

بریکنگ نیوز: اسرائیل ،بھارت اور امریکہ ایک ہو گئے

تل ابیب: پاکستان پر حملے کا منصوبہ ناکام ہونے کے بعد اسرائیل پر خوف طاری؟ امریکا اور دنیا کے سب سے جدید ترین میزائل ڈیفنس سسٹم کی اسرائیل میں ہنگامی بنیادوں پر تنصیب کی گئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق یورپ میں امریکی کمان کی ترجمان نے اعلان کیاہےکہ امریکیفوج نے جدید ترین میزائل شکن سسٹم تھاڈ کو اسرائیل میں نصب کر دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہاکہ اقدام کا مقصد اس نوعیت کے ہتھیاروں کو دنیا بھر میں جلد تعینات کرنے کے حوالے سے امریکیفوج کی صلاحیت کو جانچنا ہے۔ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ترجمان نے اس عرصے کی وضاحت سے انکار کر دیا جو اس جدید دفاعی میزائل سسٹم کی اسرائیل میں تنصیب کے لیے درکار ہوا۔یہ نظام امریکی عسکری کمپنی لوک ہیڈ مارٹن نے تیار کیا ہے۔اب اچانک اسرائیل میں اس دفاعی سسٹم کی تنصیب پر کئی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ کچھ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اسرائیل میں امریکی میزائل دفاعی سسٹم کی تنصیب ایسے وقت میں کی گئی ہے جب صرف ایک روز قبل انکشاف ہوا ہے کہ اسرائیل بھارت کے ساتھ ملک کر پاکستان پر فضائی اور میزائل حملہکرنے والا تھا۔ تاہم پاکستان کی بروقت سفارت کاری سے یہ منصوبہ ناکام بنا دیا گیا تھا۔ اب کہیں ایسا تو نہیں کہ اسرائیل نے پاکستان کے خوف سے ہنگامی بنیادوں پر امریکی میزائل دفاعی سسٹم کی تنصیب کروائی ہے؟ دوسری طرف صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بھارت سے جنگ کا خطرہ اب بھی موجود ہے، اگر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور دفاع کریں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ جنگ کا خطرہ اب بھی موجود ہے لیکن کشیدگی میں کمی دیکھنے میں آئی ہے, پاکستان جنگ نہیں چاہتا تاہم اگر مسلط کی گئی تو اپنا بھرپور دفاع کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں جو کچھ ہورہا ہے وہ بھارت اور اسرائیل کی ملی بھگت سے ہورہا ہے، ہم کشمیر کی آزادی کے حامی ہیں لیکن جنگ کے خواہش مند نہیں۔