yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    بین الاقوامی خبریں
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

بریکنگ نیوز: کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا بھارتی فیصلہ : دنیا کے کس ملک نے مان لیا ، کس نے مخالفت کر دی ؟ بڑے کام کی رپورٹ

MH Kazmi August 7, 2019 1 min read
Breaking News: Indian decision to end Kashmir's special status: Which country in the world has accepted, who has opposed? Great job report
Share this:

Breaking News: Indian decision to end Kashmir's special status: Which country in the world has accepted, who has opposed? Great job report

لاہور (ویب ڈیسک) کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے متنازعہ بھارتی فیصلے کے چوبیس گھنٹے بعد اب تک عالمی ردِ عمل کیا رہا اور کس ملک نے کیا کہا۔ آئیے جانتے ہیں ۔۔۔۔۔۔برلن میں جرمن دفتر خارجہ کی ترجمان ماریا آیڈیبار نے بھارت کے زیر انتظام کشمیر اور لائن آف کنٹرول کی نامور صحافی شمشیر حیدر ڈوئچے ویلے کے لیے اپنی ایک رپورٹ میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔ صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ خطے میں جاری کشیدگی میں مزید اضافہ نہیں ہو گا۔ دفتر خارجہ کی خاتون ترجمان کا کہنا تھا، ”ہم کشیدہ حالات اور جموں و کشمیر میں سامنے آنے والی صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ہم نے بھارتی حکومت کے کشمیر کی خصوصی حیثیت میں تبدیلی کے فیصلے کے بعد علاقے کی صورت حال کے تناظر میں (اپنے شہریوں کے لیے) سفر اور سکیورٹی سے متعلق ہدایات جاری کی ہیں۔ ہمارا نقطہ نظر یہ ہے کہ بھارتی حکومت متاثرہ ریاست کے لیے آئندہ جو بھی منصوبہ رکھتی ہے، اس میں علاقے کے لوگوں کے آئینی اور شہری حقوق کو پیش نظر رکھے۔ ہم بھارتی حکومت سے یہ مطالبہ بھی کرتے ہیں وہ اپنے آئندہ لائحہ عمل، یا وہ علاقے کے لیے اپناجو منصوبہ رکھتی ہے، کے بارے میں متاثرہ عوام سے مذاکرات کرے اور انہیں آگاہ کریں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ صورت حال پر سکون رہے گی، مذاکرات کیے جائیں گے اور حالات مزید کشیدہ نہیں ہوں گے۔‘‘ اقوام متحدہ نے کیا کہا؟ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے کشمیر میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام فریقوں سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ اقوام متحدہ کے ایک ترجمان نے صحافیوں کو بتایا کہ عالمی ادارے کے فوجی مبصرین کے گروپ نے لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب عسکری سرگرمیوں میں اضافے کی اطلاع دی ہے۔ امریکی ردِ عمل: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستانی وزیر اعظم سے ملاقات میں کشمیر کے معاملے پر پاکستان اور بھارت کے مابین ثالثی کی پیش کش کی تھی، جسے بھارت نے مسترد کر دیا تھا۔ گزشتہ روز کے واقعات کے بعد امریکا نے بھی پاکستان اور بھارت سے اپیل کی ہے کہ وہ لائن آف کنٹرول پر امن قائم رکھیں۔ واشنگٹن کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکا کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی فیصلے کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ امریکی دفتر خارجہ کی خاتون ترجمان مورگن اوٹاگس نے بھارت کے زیر انتظام کشمیر کی صورت حال کے بارے میں دیے گئے اپنے بیان میں کہا، ”ہمیں گرفتاریوں کی اطلاعات پر تشویش ہے اور ہم درخواست کرتے ہیں کہ شہریوں کے حقوق کا احترام کیا جائے۔‘‘ ترک صدر ایردوآن پاکستان کی حمایت میں: ترک صدارتی دفتر کے مطابق پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے کشمیر سے متعلق بھارتی اعلان کے بعد ترک صدر رجب طیب ایردوآن سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے انہیں تازہ صورت حال اور پاکستان کے تحفظات سے آگاہ کیا۔ترک نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی ورلڈ کے مطابق صدر ایردوآن نے صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی وزیر اعظم کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔بھارتی اعلان سے قبل او آئی سی کا اظہار تشویش: اسلامی تعاون کی تنظیم او آئی سی نے اتوار چار اگست کے روز بھارت کے زیر انتظام کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورت حال اور وہاں مزید بھارتی سکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تنازعہ کشمیر کو پر امن طریقے اور اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔ تاہم بھارت کی جانب سے اس کے زیر انتظام کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے اعلان کے فوری بعد اس تنظیم نے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔ پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے اپنی ایک ٹویٹ میں بتایا کہ اسلامی تعاون کی تنظیم کے جموں و کشمیر سے متعلق رابطہ گروپ کا اجلاس آج چھ اگست کے روز جدہ میں منعقد ہو رہا ہے، جس میں پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی شرکت کریں گے۔ سعودی عرب اور ایران ‘خاموش: سعودی عرب اور ایران کی خارجہ امور کی وزارتوں کی ویب سائٹس اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کشمیر کی تازہ صورت حال کے حوالے سے کوئی بیان موجود نہیں ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر امریکا اور ایران کے کشیدہ تعلقات کے حوالے سے بیانات موجود ہیں جب کہ سعودی دفتر خارجہ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے گزشتہ روز مصر میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کی گئی ہے۔

Share this:

MH Kazmi

25,243 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Bye, bye ... When is Justice Shaikh Azmat Saeed retiring from the Supreme Court, making life difficult for Pakistan's hollowers? Latest news
Previous Post الوداع ، الوداع ۔۔۔۔ پاکستان کی جڑیں کھوکھلی کرنے والوں کا جینا مشکل کر دینے والے سپریم کورٹ کے جسٹس شیخ عظمت سعید کب ریٹائر ہو رہے ہیں ؟ تازہ ترین خبر
Next Post پاک فوج کے اعلیٰ عہدے سے ریٹائرڈ افسر کی خصوصی تحریر
Special written by retired officer of the Pakistan Army

Related Posts

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

August 16, 2026
امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026
ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

August 16, 2026
فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.