counter easy hit

بریکنگ نیوز: عمران خان کے دور میں 60 لاکھ غریب اور بیوہ خواتین کو وہ خوشخبری سنا دی گئی

Breaking News: In the period of Imran Khan, the good news was given to 60 million poor and widows women

اسلام آباد (ویب ڈیسک )آئندہ مالی بجٹ میں 60لاکھ خواتین کو ان کے اپنے سیونگ اکاؤنٹ میں وظائف کی فراہمی اور موبائل فون تک رسائی دی جائیگی جبکہ500 کفالت مراکز کے ذریعے خواتین اور بچوں کو فری آن لائن کورسز کی سہولت میسر کی جائے گی۔ دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام ڈویژن کی جاری اور نئی ترقیاتی اسکیموں کیلئےآئندہ مالی سال 2019-20ء کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں مجموعی طور پر 7ارب 34کروڑ 16لاکھ روپے مختص کئے گئے۔ منگل کو جاری پی ایس ڈی پی کے مطابق آئی ٹی و ٹیلی کام ڈویژن کی پانچ جاری سکیموں میں آئی ٹی ایکسپورٹ پروگرام کیلئے 4کروڑ 57لاکھ ،گلگت بلتستان میں سی پیک کے تحت تھری جی اور فور جی کی اپ گریڈیشن منصوبہ کیلئے 60کروڑ ، اے جے کے میں جی ایس ایم نیٹ ورک کی تبدیلی کے منصوبہ کیلئے 47کروڑ 48لاکھ ، ٹیکنالوجی پارک ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کیلئے 10کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں جبکہ نئی اسکیموں میں اے جے کے اور گلگت بلتستان میں سروسز کی فراہمی کے لئے 20کروڑ ، اے جے کے اور جی بی میں براڈ بینڈ سروسز کی فراہمی کے منصوبہ کیلئے 43 کروڑ 50لاکھ ، ورچول ایجوکیشن نالج اکنامی ڈویژن کیلئے ایک ارب روپے، جدت انویسٹمنٹ اینڈ سپورٹ منصوبہ کیلئے 50کروڑ ، ڈیجیٹل کمپلیکس پشاور کے قیام کے منصوبہ کیلئے 40کروڑ ، سپیشل ٹیکنالوجی زونز پورے پاکستان کے منصوبہ کیلئے ایک ارب ، ٹیکنالوجی مارکیٹنگ ایکسپورٹ پروگرام کیلئے 70کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website