counter easy hit

بریکنگ نیوز: شاندار کامیابیوں کے بعد عمران حکومت کو کس محاذ پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑ گیا ؟ ناقابل یقین خبر

Breaking News: Immediate successes on which front did Imran face failure? Incredible news

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان کو ایف بی آر کے کلیکشن ٹارگٹ اور ستمبر 2019 کیلئے ریفنڈ بقایا جات کے ذخیرے میں کمی کرنے سے متعلق دو کارکردگی اور اشارتی اہداف میں ناکامی پر آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ سے استثناء کی درخواست کرنا پڑے گی۔ بیرون ملک سے ’ہاٹ منی‘ کے ذریعےآئی ایم ایف پروگرام کے تحت مطلوبہ ہدف تک غیر ملکی کرنسی کے ذخائر میں اضافے اور خالص بین الاقوامی ذخائر کو حتمی شکل دینے کیلئے حکومت نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے ذریعے 328 ملین ڈالرز سر کاری بانڈز اور ٹریژری بلز میں لگانے کیلئے قائل کرلیا ہے۔ 14 فیصد سے زائد کی رینج میں زیادہ شرح سود پر یہ ہاٹ منی بہت زیادہ متنازع اقدام ہے جس پر مسلسل کئی آزاد ماہرین معاشیات کی جانب سے تنقید کی جاتی رہی ہے لیکن پالیسی سازوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی۔ تاہم حکومت ستمبر 2019 تک 23 ارب روپے کے بڑے گردشی قرضے میں کمی کرنے کیلئے کیلئے تیسرے اشارتی ہدف پورا کرنے میں بھی مشکل کا سامنا کر رہی ہے جیسا کہ تازہ ترین تخمینے بتاتے ہیں کہ گردشی قرضے گزشتہ تین ماہ (جولائی تا ستمبر) میں 60 ارب روپے تک بڑھ گئے ہیں۔ ستمبر 2019 کیلئے آئی ایم ایف کے اشارتی ہدف کے تحت 23 ارب روپے پاور سیکٹر کے بقایا جات میں کمی کیلئے حکومت اسے مطلوبہ حدود میں رکھنے کی پوری کوشش کر رہی ہے۔تاہم وزارت خزانہ اور پاور کی اعلیٰ شخصیات کئی کوششوں کے باوجود اس موضوع پر گفتگو کرنے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہے۔ ایف بی آر کے 1071 ارب روپے کے سہہ ماہی ہدف پر ایف بی آر نے 1070 ارب روپے اکٹھے کرلئے ہیں اور ڈومیسٹک ٹیکسز کے محاذ پر متاثر کن ترقی دکھائی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website