counter easy hit

بریکنگ نیوز: غیر قانونی طور پر ہیلی کاپٹر کے استعمال کا کیس

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) نیب نے خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر بطور پارٹی چئیرمین استعمال کرنے سے متعلق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحقیقات بند کر دی ہیں۔میڈیا رپورٹس میں اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ نیب ذرائع کے مطابق کیس کی تحقیقات 8 ماہ قبل مکمل کرنے کے بعد مذکورہ فائل خیبرپختونخوا نیب سے ہیڈ کوارٹر بھجوائی گئی تھی۔کیس کی فائل میں وزیراعظم عمران خان سے طلب کیا گیا تحریری جواب بھی شامل نہیں کیا گیا۔ذرائع کے مطابق نیب پشاور میں پیشی کے دوران پوچھے گئے سوالات کے جوابات کو ہی وزیراعظم عمران خان کا جواب تصور کیا گیا ہے۔8ماہ سے مذکورہ فائل کو نیب کی کسی بھی ایگزیکٹو بورڈ میٹنگ میں زیرِ غور لایا گیا نہ ہی نیب خیبرپختونخوا کو مزید کسی کاروائی کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔یاد رہے کہ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے 2 فروری کو عمران خان کی جانب سے سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کا نوٹس لیا تھا۔ نیب کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سرکاری ہیلی کاپٹر ایم آئی 17 پر 22 گھنٹے اور ایکیوریل ہیلی کاپٹر پر 52 گھنٹے پرواز کی اور اوسطاً 28 ہزار روپے فی گھنٹہ کے حساب سے 74 گھنٹوں کے 21 لاکھ 7 ہزار 181 روپے ادا کیے۔اس حوالے سے ے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر سے سوال کیا کہ تحریک انصاف کی حکومت کی ان لوگوں کے خلاف کیا پالیسی ہو گی جن کے خلاف نیب میں کیسز چل رہے ہیں۔ جس کا جواب دیتے ہوئے بیرسٹر شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ جہاں تک بات کیسز اور تحقیقات کی ہے تو وہ تو معاملہ دیکھا جا رہا ہوتا ہے۔ بابر اعوان کے خلاف ریفرنس فائل کیا گیا تو انہوں نے خود استعفی دے دیا۔اور میرے خیال سے ان کا یہ اقدام بہت اچھا ہے۔کیونکہ اگر بابر اعوان بے گناہ ثابت ہوتے ہیں تو پھر وہ اپنا منصب دوبارہ سنبھال لیں گے۔جس کے بعدسلیم صافی نے سوال کیا کہ اگر ہیلی کاپٹر کیس میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف معاملہ ریفرنس تک چلا گیا تو کیا عمران خان بھی وزارت عظمی کے منصب سے الگ ہو جائیں گے ؟۔ جس کا جواب دیتے شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ ہر شخص کا احتساب قانون کے مطابق ہو گا۔اگر اس حکومت کے ایک وزیر ریفرنس دائر ہونے پر مستعفی ہو سکتے ہیں تو بات اگر عمران خان تک جائے تو وہ وزارت عظمی کا عہدہ چھوڑ دیں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website