counter easy hit

بریکنگ نیوز : بھارت سرکار نے مشہور ترین انڈین چینل کے مالکان پر غداری اور پاکستانی ایجنٹ ہونے کا الزام لگا دیا ، پورے ملک میں ہلچل مچ گئی

Breaking News: Government of India accuses owners of most famous Indian channel of being a traitor and Pakistani agent, stirring up nationwide

لاہور(ویب ڈیسک) اگرچہ حکومت نواز بھارتی میڈیا کےایک حصے کا دعویٰ ہے کہ معروف بھارتی ٹیلی ویژن چینل ’’این ڈی ٹی وی‘‘ کےشریک بانی پرونےلال اوراُن کی بیوی رادھیکارائےکوممبئی ایئرپورٹ پربیرونِ ملک پروازسےروک دیاگیاکیونکہ ایک درخواست پرسنٹرل بیوروآف انوسٹی گیشن دونوں کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کررہاہے، لیکن یہ بالکل واضح ہےکہ نامور صحافی صابر شاہ اپنی ایک رپورٹ میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔ سرحد کے پار یہ آزاد میڈیاہائوس یقیناً مودی حکومت کی توقعات پر پورانہیں اترا، خاص طورپر مقبوضہ کشمیر میں حالیہ بےچینی پر کی گئی رپورٹنگ کے حوالے سے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ ’’این ڈی ٹی وی‘‘ مقبوضہ کشمیر پرقومی جذبےکےساتھ ہربھارتی حکومت کےموقف کی حمایت کرتا ہے لیکن بعض اوقات یہ بھارتی فوج کی جانب سےکشمیریوں پر کیے گئےمظالم کوبھی دکھاتاہے، یہ ایسی بات ہے جس نے مودی حکومت کو ناراض کیاہوگا، جو اس وقت مقبوضہ کشمیرکےخصوصی سٹیٹس کوختم کرنےکےخلاف کچھ بھی سننا یا پڑھنا نہیں چاہتی۔ پاکستان میں یہ صورتحال کئی دہائیوں سے ہے، جہاں آزادصحافیوں اورمیڈیامالکان دونوں کوغدار، را کےپٹھواور سی آئی اےکےایجنٹ وغیرہ قراردیاجاتارہاہے، ایسا مختلف حکومتوں کی جانب سےمختلف ادوارمیں کیاجاتارہاہے، اب این ڈی ٹی وی کےمالکان کوسوشل میڈیا پرپاکستانی سروگیٹس قراردیاجارہاہے۔ اور وہ وقت دور نہیں جب ہم مخصوص بھارتی سیاستدانوں خاص طورپر وہ جو اقتدارمیں ہیں، کی جانب سے سنیں گے کہ وہ این ڈی ٹی وی کے مالکان کودھوکہ باز اور، پیٹھ میں خنجرگھونپنےوالے، دوغلےلوگ، نمک حرام اور حتٰی کہ سیطان اور سانپ قراردیں گے۔ دنیاکی سب سے بڑی جمہوریت بھارت میں این ڈی ٹی وی کے مالکان پرونےرائےاور دادھیکا رائےکو بیرونِ ملک پرواز سے روکےجانےکےبعد، یہاں ایک اور بھارتی میڈیا ہائوس کی کوریج بھی پیش ہے۔ انڈیاٹوڈےنےرپورٹ کیا:’’ذرائع کےمطابق سنٹرل بیوروآف انوسٹی گیشن کی ایک درخواست کے مطابق دونوں کو ایئرپورٹ انتظامیہ نے پرواز سے روک دیا۔ پرونے رائے اور رادھیکا رائےسےمنی لانڈرنگ کیس میں تحقیقات کی جارہی ہیں۔ واقعےپرایک بیان جاری کرتےہوئےمیڈیا کمپنی نےاسے’’میڈیافریڈم سے مکمل بغاوت‘‘ قراردیا۔ معروف میڈیاہائوس نےمزید کہا:’’ این ڈی ٹی وی نےٹویٹس میں کہا،بنیادی حقوق سےمکمل بغاوت میں این ڈی ٹی وی کےمالکان رادھیکااور پرونےرائے کو ملک چھوڑنےسےروک دیاگیا۔‘‘ دونوں صحافیوں کےپاس16تاریخ کی بھارت واپسی کی ٹکٹ بھی تھی۔ انھیں جعلی اور بےنیاد کرپشن کیس پر بیرون ملک سفرسےروک دیاگیا، جیسے سی بی آئی نے شروع کیااور اسے دوسال قبل دائر کیاگیاتھا۔ یہاں ٹویٹرپرسرگرم ایک بھارتی گیتیکاسوامی کی ٹویٹس بھی پیش خدمت ہیں: یہ پہلی بار نہیں ہےکہ این ڈی ٹی وی نے بھارت اور پاکستان کے درمیان ثالثی کرواتے ہوئے خود کو رسواکیاہو۔ این ڈی ٹی وی اس معاملے پرنیوٹرل اور غیرجانبدارہونےکی بجائےکیوں زیادہ جذباتی ہے؟‘‘ ’’این ڈی ٹی وی کیوں اس حقیقت کو قبول نہیں کرتا کہ سوائے ان لوگوں کے جو عسکریت پسندی سےروزی کماتے ہیں، درحقیقت آرٹیکل 370ختم کرنے سےکشمیر میں لوگ خوش ہیں۔‘‘’’کس کو دشمن کی ضرورت ہے جب آپ جیسا میڈیا موجودہے۔‘‘ ’’این ڈی ٹی وی کے مالکان پرونے رائےاور رادھیکا رائے پر کیوں اعتماد کرنا چاہیئے؟‘‘’’این ڈی ٹی وی سے شہرت پانےوالے رادھیکااور پرونےرائے دونوں مبینہ طورپرمنی لانڈرنگ اور آئی سی آئی سی آئی بینک کے48کروڑ کےنقصان میں بینک فراڈ میں ملوث ہیں۔‘‘ اور تاریخ ہمیں بتاتی ہے، یہ پہلی بار نہیں ہے کہ کسی میڈیا مالک یا صحافی کو غدار کہاگیاہے ہو، جب بھی کوئی بھارتی حکومت کی اشاروں پرناچنا بند کردیتا ہے تونئی دہلی کی جانب سےاس پر غداری کا الزام لگایاجاتاہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website