counter easy hit

بریکنگ نیوز:تحریک انصاف میں اختلافات شدت اختیارکرگئے،شہباز گل اور عون چوہدری کے بعد نامور وزیر کو ہٹانے کا مطالبہ کر دیا گیا

Breaking News: Differences in PTI intensify, demanding removal of eminent minister after Shahbaz Gul and Aun Chaudhry

کراچی (این این آئی)پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی سندھ شہریار شر نے کراچی میں آرٹیکل 149 کے نفاذ کے حوالے سے اپنی پارٹی کے بیانیے کو مسترد کردیا۔پی ٹی آئی سندھ کے رکن اسمبلی سندھ شہریار شر نے وزیراعظم سے فروغ نسیم کو ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔شہریار شر نے کہا ہے کہ سندھ کی تقسیم کی بات کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ فروغ نسیم کا بیان پی ٹی آئی پارٹی کا منشور نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کے خلاف سندھ اسمبلی میں بات کروں گا۔اس سے قبل جی ڈی اے کے سربراہ پیر پگارا نے فروغ نسیم کے بیان پرحیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کراچی کو الگ کرنے کی بات ناقابل فہم اور ناقابل قبول ہے۔عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) سندھ کے صدر شاہی سید نے بھی وفاقی وزیرِ قانون کی جانب سے کراچی میں آرٹیکل 149 کے نفاذ سے متعلق بیان کی مذمت کی اورکہا تھا کہ یہ بیان دے کر بیرسٹر فروغ نسیم نے خطرناک محاذ کھول دیا ہے۔واضح رہے کہ وزیر قانون فروغ نسیم نے وفاق کو کراچی میں آئین کے آرٹیکل 149 (4) کے نفاذ کی تجویز دیدی۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کراچی شہر کی انتظامیہ کو اپنے کنٹرول میں لینے والی ہے، آرٹیکل کے نفاذ کا اعلان وزیر اعظم کے 14ستمبر کو دورہ کراچی میں متوقع ہے۔ پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی سندھ شہریار شر نے کراچی میں آرٹیکل 149 کے نفاذ کے حوالے سے اپنی پارٹی کے بیانیے کو مسترد کردیا۔پی ٹی آئی سندھ کے رکن اسمبلی سندھ شہریار شر نے وزیراعظم سے فروغ نسیم کو ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔شہریار شر نے کہا ہے کہ سندھ کی تقسیم کی بات کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ فروغ نسیم کا بیان پی ٹی آئی پارٹی کا منشور نہیں ہے۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کو توڑنے میں ہم کسی کے ساتھ نہیں، حکومت ہٹانے میں سب کے ساتھ ہیں،پاکستان ایک گلدستہ ہے، اس کو منتشر کون کررہا ہے؟ کراچی میں آپ کو سب قومیتیں ملیں گی، آج 149 کا تذکرہ کیا جارہا ہے،بھیڑے کی طرح حکومت بہانے مت بنائے، فیڈریشن کی بات کرے،جیوے میرا پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخواہ اور سندھ، تبھی بنے گا پاکستان، اور پارلیمان چلے گا۔ جمعہ کو اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہاکہ پاکستان ہمارے لیے بہت بڑی نعمت، چھاؤں اور پہچان ہے۔انہوں نے کہاکہ وفاق ایک گلدستہ ہے اس کو کون تباہ کر رہا ہے یہ لوگ آپس میں لڑ رہے ہیں ان کو قوم اور ملک سے کوئی لگن نہیں ۔انہوں نے کہاکہ کراچی میں ایک نئی بحث چھیڑ دی گئی ہے،کچرے پر سیاست نہیں ہوتی،کچرا تو لاہور میں بھی بہت ہے اس کا کبھی ان کو کوئی خیال نہیں آیا یہ بس آپس میں ہمدردیوں کی سیاست ہے ۔انہوں نےمزید کہاکہ حکومت کو ہٹانے میں ہم سب کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ کو توڑنے میں ہم کسی کے ساتھ نہیں اور اس حوالے سے قیادت نے واضح کہہ دیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website