counter easy hit

بریکنگ نیوز : متنازعہ ٹویٹس کے بعد کیا واقعی ہی امریکی صدر نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا تھا؟ ساری کہانی سامنے آگئی

واشنگٹن (ویب ڈیسک) وائٹ ہاؤس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کو لکھے گئے خط کی تصدیق کر دی ہے جبکہ ترجمان نیشنل سیکیورٹی کونسل نے خط کی تفصیل بتائے بغیر ہی پاکستان سے افغانستان میں امن کے لئے مکمل حمایت کی درخواست کر دی ہے ۔
دوسری جانب پاکستان سے افغانستان کیلئے امریکی مصالحت کیلئے امریکی نمائدہ خصوصی زلمے خلیل کے ساتھ مکمل تعاون پر روز دیا گیا ہے۔ ترجمان نیشنل سکیورٹی کونسل مطابق خط میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ افغان امن عمل میں پاکستان کی مدد پاک امریکا شراکت کے لیے بنیادی اہمیت رکھتی ہے اور پاکستان میں یہ صلاحیت ہے کہ وہ اپنی سرزمین پر طالبان کے ٹھکانے نہ بننے دے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے ٹی وی اینکرز اور سینئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں خط لکھا ہے، جس میں پاکستان سے افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے تعاون مانگا گیا ہے۔ بعدازاں دفتر خارجہ کی جانب سے بھی اس بات کی تصدیق کی گئی کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور امریکا کے درمیان مل کر کام کرنے کے مواقع تلاش کرنے اور نئی شراکت داری کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے مسئلہ افغان کے مذاکراتی تصفیے کے لیے پاکستان سے تعاون طلب کیا ہے