counter easy hit

بریکنگ نیوز:تعزیرات پاکستان میں بڑی تبدیلی ۔

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) وفاقی حکومت نے پاکستان پینل کوڈ میں ترمیم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ ہمارے ملک میں سزائے موت کا قانون ہے۔ جس کے باعث یورپی یونین سمیت بہت سے ممالک ہمارے قیدی واپس نہیں کرتے۔سزائے موت کے قانون میں ترمیم کرنے سے ان ممالک سے ڈاکوچوروں کوواپس لایا جا سکے گا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ اجلاس میں ایمنسٹی اسکیم پر بحث ہوئی ہے لیکن فی الحال ایمنسٹی اسکیم کی منظوری نہیں دی جاسکی۔ اثاثہ جات ڈکلیریشن اسکیم پر کل اجلاس ہوگا۔اثاثہ جات ڈکلیریشن اسکیم کو کل کمیٹی کے سامنے پیش کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف اور آصف زرداری خاندان نے کرپشن کی. آصف زرداری نے کرپشن کیلئے اپنے بینک کھول رکھے تھے۔انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار ، حسن اور حسین نوازعدالتوں کا سامنا ہے لیکن پیش نہیں ہورہے بلکہ ملک سے باہر ہیں۔فواد چودھری نے کہا کہ اگر 26ملین ڈالر جمع کرکے پاکستان لاتے ہیں توسوچیں شریف فیملی کا بیرون ملک کتناپیسا پڑا ہے۔ 26ملین ڈالر ٹی ٹی کے ذریعے شہبازشریف کو منتقل ہوئے.حمزہ شہبازکے 98فیصد اثاثے ٹی ٹی پر منحصر ہیں۔منی لانڈرنگ کے حالیہ کیسز پر کابینہ نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔منی لانڈرنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔شریف فیملی نے اقامے کیوں رکھے ہوئے تھے؟ اس کی مزید تفصیلات سامنے آئیں تو نیندیں اڑ جائیں گی۔ اب اس پر ہماری حکومت کی تحقیقات سامنے آئیں گی۔ اس دھندے میں وزراء بھی شامل تھے۔احسن اقبال اور خواجہ آصف نے اقامے رکھے ہوئے تھے.وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ حکومت نے پاکستان اسٹیل کو بحال کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔ابھی تک پاکستان اسٹیل مل کیلئے 6کمپنیز نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔اسٹیل مل سے ہماری ڈیمانڈ9ملین ٹن تک ہے۔ پیداوار کو ایک ملین ٹن سے 3 ملین ٹن تک لے جائیں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website