counter easy hit

بریکنگ نیوز:وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا بڑا کھڑاک،رات گئے اچانک ایسی جگہ پہنچ گئے کہ

Breaking News: Chief Minister Usman Bucharar's big window, came to the spot suddenly

راولپنڈی(ویب ڈیسک )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے رات گئے راولپنڈی کے مختلف علاقوں کا بغیر پروٹوکول اچانک دورہ کیااور شہر میں صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ وزیر اعلی پنجاب نے شہرکی خوبصورتی میں اضافے کیلئے پی ایچ اے کی جانب سے بیوٹیفکیشن کے کام کا بھی معائنہ کیااورشہر کی خوبصورتی بڑھانے کے لئے پی ایچ اے کی کارکردگی کو سراہا۔انہوں نے چیئرمین پی ایچ اے آصف محمود کو شاباش دی اورشہر کی خوبصورتی بڑھانے کے لئے سڑکوں کے اطراف پودے اور پھول لگانے کے کام کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ۔ وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ میں بغیر اطلاع دورہ پر نکلا ہوں اور مجھے خوشی ہوئی ہے کہ پی ایچ اے نے شہر کی خوبصورتی میں اضافے کیلئے اچھا کام کیا ہے ۔ وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ شہر میں صفائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ میں آئندہ بھی اسی طرح اچانک دورہ کر کے شہر وں میں صفائی کے انتظامات اور دیگر سہولتوں کا جائزہ لوں گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website