counter easy hit

بریکنگ نیوز:کابینہ کا اجلاس طلب:وزیراعظم عمران خان کل کیا بڑے فیصلے کرنے والے ہیں؟خبر آگئی

اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کااجلاس کل طلب کرلیا۔ کابینہ اجلاس میں آئی پی ایل کی نشریات پر پابندی سمیت 19 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا ہے ۔ س میں 19 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ ایجنڈے کے مطابق آئی پی ایل کی نشریات پر پاکستان میں پابندی لگائی جائے گی ۔ سماجی تحفظ اورغربت میں کمی کیلئے نئی وزارت کی منطوری دی جائے گی۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 19نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ ای سی سی کے 20 مارچ کے اجلا س میں ہونے والے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق اجلاس میں آئی پی اوپالیسی بورڈ کی تشکیل نو ،بورڈ آف انویسمنٹ کے سیکرٹری کے تقرروتبادلے ،این آئی آر کے تین ممبران کی تقرری کی منظوری دی جائیگی اس کے علاوہ ادارہ شماریات کی جانب سے روزمرہ کی ضروریہ کی قیمتوں پر بریفنگ دی جائے گی۔کراچی گارمنٹس سٹی کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نوکی منظوری بھی دی جائے گی ۔ دوسری طرف قومی اسمبلی میں مشترکہ اپوزیشن کا اہم اجلاس لاہور میں طلب کرلیا گیا۔ اپوزیشن کااجلاس96ماڈل ٹاﺅن لاہور میں دوپہر ایک بجے ہوگا،قائد حزب اختلاف شہبازشریف اجلاس میں شرکت کریں گے ۔ملک کی مجموعی صورتحال سیاسی معاشی و اقتصادری صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوگا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی اسمبلی میں مشترکہ اپوزیشن کا اہم اجلاس لاہور میں طلب کرلیا گیا۔ اپوزیشن کااجلاس96ماڈل ٹاﺅن لاہور میں دوپہر ایک بجے ہوگا۔قائد حزب اختلاف شہبازشریف اجلاس میں شرکت کریں گے ۔اجلاس میں رہنما پیپلزپارٹی خورشیدشاہ اورایم ایم اے کے مولااسدالرحمان شرکت کرینگے۔شہبازشریف نے پارٹی کے سینئر رہنماﺅں کو بھی لاہور طلب کر رکھا ہے۔اجلاس میں ملک کی مجموعی صورتحال سیاسی معاشی و اقتصادری صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوگا۔