counter easy hit

بریکنگ نیوز : پورے ملک میں ادویات کی فروخت کے حوالے سے بڑی پابندی عائد کر دی گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے اینٹی بائیوٹک اور اینٹی بیکٹیریل ادویات کے کھلے عام فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی، یہ ادویات اب صرف ڈاکٹر کے نسخے پر ہی مل سکیں گی۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ میڈیکل سٹورز ڈاکٹر کے تجویز کردہ نسخے کے بغیر اینٹی بائیوٹک یا اینٹی بیکٹیریل دوائی ہرگز نہ دیں۔ اینٹی بائیوٹک ادویات کی باآسانی دستیابی کے باعث شہری ان کا بے جا استعمال کرتے ہیں جس سے ان کی صحت کو شدید نقصان پہنچتا ہے۔ وزرات صحت نے اس حوالے سے تمام سرکاری اور نجی ہسپتالوں کو بھی مراسلہ بھیج دیا ہے۔ بنیادی مراکز صحت،پی ایم ڈی سی،ڈریپ کے تمام محکموں کو بھی آگاہ کر دیا گیا۔ مراسلے میں اینٹی بائیوٹک اور اینٹی بیکٹیریل کے استعمال کا ریکارڈ بھی تیار رکھنے کی ہدایت کی گئی۔دوسری جانب پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے اب تک44,60 سے زائدعلاجگاہوں پر چھاپے مارکر19,254اتائیوں کے اڈے سربمہرکردیے جبکہ 9,881اتائیوں نے اپنے کاروبار تر ک کر دیے ہیں۔مزید برآں سپریم کورٹ کے احکامات کی تعمیل میں کمیشن نے 34,260علاج گاہوں پر چھاپے مار کر 8,491اتائیت کے کاروبار سربمہر کیے ہیں جبکہ 10,902اتائیوں نے اپنی دکانوں پر کاروبار تبدیل کر دیے ہیں۔ اسی طرح صوبہ بھر کی ضلعی انتظامیہ نے 3,315علاج گاہوں پر چھاپے مارے اورپنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن ایکٹ2010 ءکے تحت 1,581اتائیوں کے اڈے سیل کیے ہیں ۔دونوں نے گزشتہ اپریل سے اب تک37,575 علاج گاہو ں کی چیکنگ کی اور10,072اتائیوں کے اڈے بند کیے ہیں۔کمیشن نے سب سے زیادہ 999اڈے لاہور ،فیصل آباد639،گجرانوالہ 597اور شیخوپورہ میں 557اتائیت کی دکانیں سیل کی ہیں۔ جن اتائیوں کے کیس سنے گئے ہیں ،انھیں تقریباً36کروڑ روپے جرمانے کیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ کے دوران کمیشن کی ٹیموں نے لاہور سمیت آٹھ شہروں میں 353علاج گاہوں پر چھاپے مار کر55اتائیوں کے اڈے بند کر دیے جبکہ110اتائیوں کی دکانوں پر دوسرے کاروبارشروع کر دیے گئے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website