counter easy hit

بریکنگ نیوز : پاکستان میں ایک اور نئی وزارت بنانے کا فیصلہ ہو گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت کا ایک نئی وزارت بنانے کا فیصلہ، وزارت پاور ڈویژن اور پیٹرولیم کو الگ کرنے کا فیصلہ، حتمی منظوری وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے ایک نئی وفاقی وزارت بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نےآج بروز منگل وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کیا ہے۔اجلاس میں 16 نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کابینہ کو دورہ چین سے متعلق اعتماد میں لیں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران ایک نئی وفاقی وزارت تشکیل دیے جانے کی منظوری بھی دی جائے گی۔ حکومت نے وزارت پاور ڈویژن اور پیٹرولیم کو الگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ممکنہ طور پر نئی وزارت پاور ڈویژن سے متعلق ہوگی۔ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد وزارت کی تشکیل کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔اس سے قبل خبر یہ تھی کہ حکومت نے وزارت توانائی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا تھا۔ پاور ڈویژن اور پٹرولیم ڈویژن پھر الگ الگ وزارتیں بنانے کی تجویز دی گئی جسے منظور کر لیا گیا ۔ الگ وزارتیں بنانے کا معاملہ آئندہ وفاقی کابینہ میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق کابینہ ڈویژن نے وزارت پٹرولیم ختم کرنے کی سمری تیار کی گئی۔ کابینہ پاور اور پٹرولیم ڈویژنز کو دو الگ وزارتیں بنانے کا فیصلہ طے پا گیا، الگ وزارتوں کے معاملے پر 30 اپریل کو وفاقی کابینہ میں غور کیا جائے گا۔ لیگی حکومت نے 2017ء میں توانائی کی وزارت بنائی تھی۔ الگ وزارتوں کی منظوری کے بعد رولز آف بزنس میں ترمیم کی جائے گی۔ دریں اثناء وزیراعظم نے کابینہ کمیٹی برائے برائے توانائی اور نجکاری کی بھی تشکیل نو کر دی۔ کابینہ کمیٹیوں کی تشکیل نو کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا۔ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی 14 ارکان پر مشتمل ہوگی۔ کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے چیئرمین بھی مشیر خزانہ ہوں گے۔ کابینہ کمیٹی برائے توانائی 7 ارکان پر مشتمل ہوگی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website