counter easy hit

بریکنگ نیوز: دورہِ پاکستان کی تاریخ کا اعلان

Breaking News: Announcement of Pakistan's History

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) عوامی جمہوریہ چین کے نائب صدر وانگ کشان چھبیس سے اٹھائیس مئی 2019ئ تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔ نائب صدر وانگ کشان چین کی تیرھویں نیشنل پیپلز کانگریس اور چین کی کمیونسٹ پارٹی (سی پی سی) کے امور خارجہ کے لئے کلیدی ادارے مرکزی خارجہ امور کمشن کے رکن ہیں۔ نائب صدر کے دورہ سے پاکستان اور چین کے درمیان استوار آزمودہ اور سدابہار تعاون وشراکت داری کا اعادہ ہوتا ہے۔نائب صدر چین کی آمد دونوں ممالک کے درمیان اعلی سطحی دوروں اور روابط کے تسلسل کی غمازی ہے جن میں وزیراعظم کے نومبر 2018ء کے دورہ اور اپریل 2019کو بیجنگ میں دوسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کے بعد سے ایک نئی تیزی آئی ہے۔ دورہ کے دوران نائب صدر چین وانگ کشان صدرعارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے الگ الگ ملاقات کریں گے۔پاکستان اور چین وسیع البنیاد شعبہ جات میں دوطرفہ تعاون بڑھانے اور منصوبہ جات کے افتتاح کے لئے مفاہمتی یاداشتوں/ معاہدات پر دستخط کریں گے۔نائب صدر چین کا دورہ آزمودہ، سدابہار اور وقت کی ہرآزمائش پر پورا اترنے والی پاک چین دوستی کے جذبے کے توانا ہونے کو اجاگر کرتا ہے جس سے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے اور مختلف شعبہ جات میں دونوں ممالک کے درمیان کثیر الجہتی تعاون کے فروغ میں مزید اضافہ ہوگا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے کہا ہے کہ 30جون تک اربوں ڈالر کی ریکارڈ سرمایہ کاری آرہی ہے، بہت جلد معاشی مسائل حل ہوجائیں گے،چینی نائب وزیراعظم اور قطری امیر کے دورہ سے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری تیار پڑی ہے۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی ایم محدود مقبولیت کا ناجائز فائدہ اٹھا رہی ہے۔عوام کی جان ومال کا تحفظ ہمارا آئینی فرض ہے۔ بچی فرشتہ کے واقعے کے فوری بعد حکومت حرکت میں آگئی تھی۔ ہم نظام بدلنے کی کوشش کررہے ہیں اور نظام بدلیں گے۔نعیم الحق نے کہا کہ ہمیں تاریخ کاشدید ترین اقتصادی بحران ورثے میں ملا۔معاشی مسائل بہت جلد حل ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جتنی بڑی سرمایہ کاری آرہی ہے، وہ جلد حقائق بھی سامنے آجائیں گے، 26مئی کوچینی نائب وزیراعظم اور قطری امیر کے دورہ پاکستان سے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری تیار پڑی ہے۔پاکستان کی معیشت ایک عروج کی طرف جاری ہے۔نعیم الحق نے کہا کہ سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین یونس ڈھاگا، اوربورڈ آف ڈائریکٹرز ہارون شریف کا استعفیٰ کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ایک بندے سے جانے سے ایک ادارہ ختم نہیں ہوجاتا، حکومتوں کے درمیان چین ، سعودی عرب، قطر ، یواے ای یا ابوظہبی اور پاکستان کے درمیان بات چیت جاری ہے، معاملات مزید آگے بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ میرے الفاظ لکھ لیں 30جون تک پاکستان میں ریکارڈ سرمایہ کاری آرہی ہے۔کوشش کررہے ہیں مہنگائی پر کنٹرول کریں۔رمضان کے مہینے میں ہر بار اشیاء مہنگی ہوتی رہی ہیں۔ہم یوٹیلیٹی اسٹورز بھرنا چاہتے تھے لیکن ہمارے پاس پیسے نہیں تھے۔نعیم الحق نے کہا کہ وزیراعظم آئندہ ہفتے غریب عوام کیلئے اسکیم کا افتتاح کررہے ہیں۔نعیم الحق نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان کی معاشی صورتحال پر بڑے فکر مند ہیں، انہوں نے کہا کہ اگر کوئی وزیر کارکردگی نہیں دکھائے وہ گھر جائے گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website