counter easy hit

بریکنگ نیوز: احتساب سب کے لیے ۔۔۔ وزیراعظم عمران خان کی ٹیم کے سب سے بڑے کھلاڑی کے خلاف ناقابل یقین کارروائی ڈال دی گئی

پشاور (ویب ڈیسک) نیب خیبر پختونخوا نے مالم جبہ اراضی سکینڈل میں وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان، سابق چیف سیکرٹری امجد علی خان اور دیگر کو آج طلب کیا ہے، افسران بیانات قلمبند کرائیں گے۔نیب خیبر پختونخوا کے مطابق مالم جبہ میں سرکاری اراضی لیز پر دینے پر سابق 2 چیف سیکرٹریز

اور ایم ڈی ٹور ازم کو آج طلب کیا گیا ہے۔ سابق چیف سیکرٹری اور موجودہ پرنسپل سیکرٹری وزیراعظم اعظم خان، سابق چیف سیکرٹری امجد علی خان اور ایم ڈی ٹور ازم ڈیپارٹمنٹ مشتاق احمد اس حوالے سے بیان نیب خیبر پختونخوا میں قلمبند کرائیں گے۔نیب ذرائع کے مطابق افسران جنگلات کی 272 ایکڑ اراضی کے حوالے سے بیان قلمبند کرینگے، اراضی کے لیز کا اشتہار 15 سال کے لئے دیا گیا تھا تاہم کنٹریکٹ حاصل کرنے کے بعد لیز 32 سال تک کر دی گئی تھی، مالم جبہ کیس میں سابق وزیر اعلیٰ اور موجودہ وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک بھی اپنا بیان ریکارڈ کرا چکے ہیں۔