لندن(ویب ڈیسک)لندن میں بی بی سی کے دفتر کے باہر 2دھماکے ہوئے، پولیس کے مطابق بی بی سی کے دفتر کے باہر سے 2مشتبہ پیکٹ ملے ہیں,مشتبہ پیکٹ ملنے پر بم ڈسپوزل سکواڈ کوبلا لیا گیا ۔نجی نیوز ٹی وی کے مطابق شہریوں کو بی بی سی کے دفتر سے دور رہنے ، قریبی
دفاتر کو فوری بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ پولیس نے وہاں کھڑی ایک مشتبہ کار کو بھی قبضے میں لے لیا۔پولیس نے تلاشی کے بعد دفتر کو کلیئر کر دیا ۔پولیس کے مطابق مشتبہ وین والے شخص کا پتہ چل گیا ہے ۔دفتر کے داخلی اور خارجی راستوں کو کھول دیا گیا تاہم پولیس نے احتیاطی طور پر ملازمین کو ہدایت کی کہ وہ کچھ دیر دفتر کے اندر ہی رہیں اور کھڑیوں سے دور رہیں