counter easy hit

بریکنگ نیوز : تحریک انصاف نے پارٹی کی تنظیم نو کیلئے عہدیداران کا اعلان کر دیا،عمر ڈار کو کونسا بڑا عہدہ سونپ دیا گیا؟

اسلام آباد (ویب ڈیسک)اعجازچودھری پی ٹی آئی کے مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری جنرل مقرر جبکہ عمرڈارکووسطی پنجاب کی قیادت کی ذمہ داری سونپ دی گئی ، نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی کی تنظیم نو کرتے ہوئے نئے عہدیداران کااعلان کر دیا ہے ۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے نئے عہدداروں کے ناموں کی منظوریدے دی ،نوٹیفیکیشن کے مطابق رہنماتحریک انصاف غلام سرور خان کو مغربی پنجاب کا صدرمقرر کر دیا گیا ۔ شمالی پنجاب انجینئر عطاءاللہ کوپی ٹی آئی کا صدرمقررکر دیا گیا۔مرکزی سیکریٹری جنرل ارشددادنے نئی تقرریوں کااعلان کیا۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سینئر قانون دان بابر اعوان کو پارٹی میں اہم عہدہ سونپ دیا، معروف قانون دان بابر اعوان کو پارٹی کا مرکزی سینئر نائب صدر مقرر کردیاگیاہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ یہ دستخط شدہ نوٹیفیکیشن عمران خان کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔ اس نوٹیفیکیشن میں لکھا گیا ہے کہڈاکٹر بابر اعوان کو پاکستان تحریک انصاف کا سینٹرل سینئر نائب صدر مقرر کیا جاتا ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ واضح رہے کہ بابر اعوان کو تحریک انصاف نے پارٹی کا طاقتو ترین عہدہ دے دیا ہے، بابر اعوان نے آج بنی گالا میں عمران خان سے ملاقات کی اور اس ملاقات میں پارٹی امور اور آئندہ انتخابات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔دوسری جانب کراچی والوں نے کپتان کو ووٹ دیئے تو کپتان نے کراچی کو دل دے دیا۔ عمران خان
نے کراچی کوخاص اہمیت دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے صدرِ پاکستان کےعہدے سمیت ، 8 اہم ترین عہدے بھی کراچی کو دے دیئے۔ کپتان نے کراچی کو قومی دھارے میں لانے کیلئے تحریک انصاف کی جانب سے کراچی کے اسد عمر کو وزیرخزانہ، ایم کیوایم کے خالد مقبول صدیقی کو مواصلات اورآئی ٹی کی وزراتیں دینے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ فروغ نسیم وفاقی وزیرقانون وانصاف ہوں گے۔ نئی حکومت میں کراچی کے ہی 3 افراد کو مشیر بنایا گیا ہے۔ ڈاکٹرعشرت حسین ادارہ جاتی اصلاحات کے مشیرہوں گے، عبدالرزاق داؤد کو کامرس، ٹیکسٹائل اور صنعتی پیدوار کا مشیر جبکہ امین اسلم کومشیربرائے ماحولیاتی تبدیلی بنایا جائے گا۔ اٹارنی جنرل پاکستان کے عہدے کیلئے بھی کراچی کے سینئر قانون دان انور منصور کی تعیناتی کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان کے سابق پولیٹیکل سیکرٹری عون چوہدری کو بھی پنجاب حکومت میں اہم عہدہ دے دیا گیا ۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق پنجاب حکومت نے عمران خان کے سابق پولیٹیکل سیکریٹری عون چودھری کومشیرمقررکردیا،وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،نوٹیفکیشن میں 4 مشیروں کا تقرر کیا گیا ہے جن میں پی پی 270 سے عبد الحئی دستی،پی پی 125 سے
فیصل حیات،پی پی 289سے محمد حنیف جبکہ محمد عون چوہدری شامل ہیں۔ دوسری طرف ایک خبر کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد میاں سومرو وزیر مملکت کا عہدہ دیئے جانے پر ناراض ہوکر حلف اٹھائے بغیر کراچی آگئے۔وفاقی حکومت نے محمد میاں سومرو کو وزیر مملکت برائے نجکاری بنانے کا فیصلہ کیا تھا تاہم انہوں نے وزیر مملکت کا عہدہ لینے اور حلف اٹھانے سے بھی انکار کردیا۔اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے 6 نئے وزرا نے حلف اٹھالیا تاہم محمدمیاں سومرو حلف اٹھائے بغیر کراچی واپس آگئے۔ذرائع کے مطابق محمدمیاں سومرو کو حلف برداری سے کچھ دیر قبل وزیر مملکت کا عہدہ دینے سے آگاہ کیا گیا تھا جس پر انہوں نے حلف نہیں اٹھایا۔محمد میاں سومرو کے قریبی ذرائع کاکہنا ہےکہ وہ قائم مقام صدر اور چیئرمین سینیٹ سمیت اہم ترین عہدوں پر فائز رہے اس لیے ان کا مؤقف ہےکہ اعلیٰ ترین عہدوں پر رہے شخص کیلئے وزیر مملکت بننا مناسب نہیں۔واضح رہے کہ وفاقی کابینہ میں 6 نئے وزرا کو شامل کیا گیا ہے جن میں محمد خان، عمر ایوب، علی زیدی، مراد سعید، شبیر علی اور حماد اظہر شامل ہیں۔6 وزرا کی شمولیت کے بعد وفاقی کابینہ کے ارکان کی تعداد 28 ہوگئی ہے جس میں 5 مشیر بھی شامل ہیں