counter easy hit

برازیل کی بندرگاہ میں کیمیکل کے کنٹینر ز میں آگ لگ گئی

Brazil's port container

Brazil’s port container

براسیلیا…..برازیل کی بندرگاہ سینٹوس میں کیمیکل سے بھرے کئی کنٹینر میں آگ بھڑک اٹھی۔ زہریلے دھویں کے باعث 40 افراد کو طبی امداد کیلئے اسپتال لے جایا گیا۔
برازیل کی سب سے بڑی بندرگاہ پر کنٹینر میں آگ لگنے کے بعد دور دور تک گہرا دھواں چھایا ہوا ہے ، آگ لگنے پر ٹرمینل پر کشتیوں کی آمدورفت روک دی گئی ہے ، جبکہ میئر نے شہریوں کو گھروں میں رہنے اور کھڑکیاں دروازے بندر رکھنے کی ہدایت کی ہے ۔
دھویں کے باعث علاقے میں حدنگاہ بھی کم ہے ۔ فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔