counter easy hit

برازیل: بے قابو ٹرک اسکول میں جا گھسا، طلبا و اساتذہ محفوظ

برازیل کے اسکول میں خوفناک حادثہ پیش آیا، بے قابو ٹرک کلاس روم میں داخل ہوگیا، طلبا و اساتذہ محفوظ رہے، ڈرائیور کو زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔ تیز رفتاری اکثر اوقات خوفناک Brazil: The uncontrolled went to school, students and teachers were safeحادثوں کا سبب بنتی ہے اور ایسا ہی کچھ برازیل میں بھی ہوا، جہاں ایک تیز رفتار ٹرک ڈرائیور سے کنٹرول سے باہر ہوکر ایک اسکول میں جا گھسا۔

تیز رفتار ٹرک کلاس روم کی شیشے کی دیوار توڑتا ہوا اندر داخل ہوگیا، تاہم خوش قسمتی سے یہاں موجود بچے اور اساتذہ محفوظ رہے۔

تفصیلات کے مطابق کلاس روم میں 60 طلباء موجود تھے جو کہ اس حادثے میں محفوظ رہے تاہم زخمی ٹرک ڈرائیور کو فوری طور پر ریسکیو اہلکاروں نے طبی امداد کیلئے اسپتال پہنچایا۔