counter easy hit

اداکارہ دیپیکاپڈوکون بریڈپٹ کیساتھ فلم میں نظر آئیں گی

Deepika Padukone-Brad Pitt

Deepika Padukone-Brad Pitt

اداکارہ کو نامور اداکار بریڈپٹ کے مدمقابل رومانوی اور کامیڈی فلم میں کردار کی پیشکش کی گئی تھی
لاس اینجلس (پی ایم این ) بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کے لیے رواں سال بڑی کامیابیاں لے کر آیا ہے ، مشہور اداکارہ دپیکا پڈکون ہالی ووڈ ہیرو ون ڈیزل کے بعد اب نامور اداکار بریڈ پٹ کے مدمقابل فلم میں جلوہ گر ہوں گی ۔بالی ووڈ میں بے شمار کامیابیاں سمیٹنے کے بعد دپیکا ہالی ووڈ میں بھی نامور اداکار ون ڈیزل کے ساتھ فلم سیریز میں کام کر رہی ہیں ، معروف اداکارہ کی کامیابیون کا سلسلہ تھما نہیں ، ون ڈیزل کے بعد اب اداکارہ ہالی ووڈ کے بڑے نام بریڈپٹ کے ساتھ فلم میں نظر آں گی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دپیکا پڈوکون کو ہالی ووڈ کی فلم سیریز ٹرپل ایکس میں اداکار وین ڈیزل کے مدمقابل کام کے بعد اب نامور اداکار بریڈپٹ کے مدمقابل رومانوی اور کامیڈی فلم میں کردار کی پیشکش کی گئی ہے جس پر انہوں نے فلم میں کام کرنے کی حامی بھرلی ہے ۔واضح رہے کہ اداکارہ دپیکا پڈوکون بالی وڈ میں متعدد کامیاب فلموں میں کام کرنے کے بعد اب ہالی وڈ میں بھی اپنی پہچان بنانے کے لیے پرامید ہیں ۔