counter easy hit

لیجنڈ باکسر محمد علی کی وفات لاکھوں مداحوں کو غمزدہ کر گئی

Boxing legend Mohammad

Boxing legend Mohammad

باکسنگ کی دنیا کے بے تاج بادشاہ محمد علی کے چاہنے والے اپنے اپنے انداز میں سوشل میڈیا پر دکھ کا اظہار کر رہے ہیں
نیو یارک (یس اُردو) لیجنڈ باکسر محمد علی کلے کی وفات لاکھوں مداحوں کو غمزدہ کر گئی ، ان کی وفات کے بعد محمد علی کے چاہنے والے سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کر اظہار کر رہے ہیں ۔
امریکی باکسر جونیئر فلائڈ مے ویدر نے محمد علی کے انتقال دکھ کا اظہار کیا ہے ۔ انکا کہنا ہے کہ ہم نے ایک لیجنڈ کھو دیا ہے ۔سابق امریکی باکسر جارج فور مین اور مائیک سن نے بھی سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے غم و رنج کا اظہار کیا ۔ دونوں باکسر نے محمد علی کی وفات کو باکسنگ کی دنیا کا بڑا نقصان قرار دیا ۔