counter easy hit

باکسر عامر خان نے اپنے والد کو کاروبار سے ناک آؤٹ کر دیا

خاندانی دنگل میں باکسرعامرخان نے اپنے والد کوکاروبار سے ناک آؤٹ کر دیا۔

Boxer Amir Khan knockout of his father from business

Boxer Amir Khan knockout of his father from business

برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ باکسر عامر خان نےاپنے والد سجاد خان ، چاچا طاہر خان اور قریبی دوست ساج محمد کو باکسنگ مینجمنٹ ٹیم سے الگ کر کے نئی ٹیم بنا لی۔سجاد خان عامرخان کے منیجر کی حیثیت سے ان کی فائٹ کے معاہدے کرتے تھے لیکن جب سےانہوں نے اپنی بہو یعنی عامر کی بیوی فریال کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے، عامر خان نے خاندان والوں کی طرف سے ایک قدم پیچھے ہٹا لیا اورصاف صاف کہہ دیا کہ ان کے والد آئندہ کسی بھی لڑائی کے لئے کسی سے بھی کوئی معاہدے نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنے والدین کا احترام کرتے ہیں لیکن کاروباراور خاندان ساتھ نہیں چل سکتے۔باکسر عامر خان نے کہا کہ باکسنگ کی وجہ سے انہوں نے اب تک خود کو قابو میں رکھا ہوا ہے اگر وہ باکسر نہ ہوتے تو خاندانی جھگڑوں کی وجہ سے پاگل ہو چکے ہوتے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی اگلی فائٹ دیکھنے کے لئے اپنے والدین کوضرور مدعو کریں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website