فیصل آباد: ملک بھر میں 150 کروڑ سے زائد کا جوا، دونوں ٹیموں کے ریٹ ففٹی ففٹی، فیصل آباد جوئے کے مرکز میں تبدیل ہو گیا

فیصل آباد کے پوش علاقوں مدینہ ٹاؤن، مسلم ٹاؤن، گلبرگ، پیپلز کا لونی، جناح کالونی، ماڈل ٹا ؤن اور غلام محمد آباد میں جگہ جگہ جوئے کے اڈے بن گئے ہیں۔ ریٹ ففٹی ففٹی چل رہا ہے۔ میچز شروع ہونے پر ریٹ میں اتار چڑھاؤ آئے گا ۔ چند بھارتی جواری بھی پاکستان پہنچے ہیں۔ ان کی رہائش کو خفیہ رکھا جا رہا ہے ۔ بھارت سے آنے والے بکیز کے فیصل آباد کے برآمدی تاجروں سے تعلقات ہیں۔








