counter easy hit

بولٹ نے آسٹریلیا کے پیچ ڈھیلے کر دئیے، 151 پر کینگروز اننگز کا خاتمہ

New Zealand

New Zealand

آکلینڈ (یس ڈیسک) ٹرینٹ بولٹ کی تباہ کن بائولنگ نے کینگروز کی بیٹگ لائن کی کمر توڑ دی، بائیں ہاتھ کے بائولر نے بہترین بائولنگ کرتے ہوئے پانچ کینگروز کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

آسٹریلیا کی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے صرف 151 پر آئوٹ ہو گئی، بریڈ ہیڈن 43 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے، دیگر نمایاں بلے بازوں میں وارنر 34 اور واٹسن 23 رنز بنا کر کچھ کارکردگی دکھا سکے۔

بولٹ نے پانچ شکار کرنے کے عوض صرف 27 رنز کی پٹائی برداشت کی، ٹم سائوتھی ڈینئیل ویٹوری نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، نیوزی لینڈ نے پہلے اوور میں بغیر نقصان کے 11 رنز بنا لئے ہیں۔