counter easy hit

بالی ووڈ ستاروں کی عیدالفطر پر مبارکباد

Amitabh Shahrukh And Salman Khan

Amitabh Shahrukh And Salman Khan

ممبئی: بالی ووڈ کے میگا اسٹارامیتابھ بچن ،رشی کپور، شاہ رخ خان ،سلمان خان، ہریتھک روشن، سوناکشی سنہا سمیت متعدد اداکاروں نے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دی ہے۔

دنیا بھر میں مسلمان عیدالفطر کا تہوار جوش وخروش سے منارہے ہیں تو کہیں عید کی خوشیوں کے ساتھ ساتھ انہیں مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

بالی ووڈ اسٹارز عید کی خوشیوں میں پیش پیش ہیں اور اپنے مسلم مداحوں سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو عیدالفطر کی مبارکباد کے ساتھ ساتھ نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے جب کہ بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں عید کی مبارک دی ہے۔