counter easy hit

ممبئی:بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے رکشے میں سفر کیا

Salman Khan was traveling in a rickshaw

Salman Khan was traveling in a rickshaw

ممبئی…….بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے اپنے بھائی سہیل خان کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے بعد رکشے میں سفر کیا۔
فلمی دنیا سے تعلق رکھنے والے نامور فنکاروں کا آمد و رفت کیلئے مہنگی ترین گاڑیاں اور ہیلی کاپٹرز میں سفر کرنا کوئی نئی بات نہیں، لیکن بالی ووڈ کے بجرنگی بھائی جان نے تو کمال ہی کردیا۔جی ہاں بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے گذشتہ روز ممبئی میں منعقد ہونے والی اپنے بھائی سہیل خان کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی۔تقریب سے واپسی پر سلمان خان نے گھر جانے کیلئے اپنی مہنگی گاڑیاں استعمال کرنے کے بجائے رکشے میں سفر کیا۔ممبئی کی سڑکوں پرسلمان خان کو رکشے میں سفر کرتے دیکھ کر ان کے مداح حیران رہ گئے اور اس دوران ان کی خوب تصاویر بھی کھینچیں۔