counter easy hit

بالی ووڈ گلوکار ارجیت سنگھ کو 2014 کے بہترین سنگر کے ایوارڈ سے نوازا گیا

Arijit Singh

Arijit Singh

ممبئی (یس ڈیسک) بالی ووڈ گلو کار ارجیت سنگھ کو سال 2014 کے بہترین گلوکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

آن لائن بھارتی ویب سائٹ ہنگامہ ڈاٹ کام نے رائے شماری کے بعد انھیں سال 2014 کے بہترین گلو کار کا ایوارڈ دیا جب کہ شریا گوشال نے سال 2014 کی بہترین گلوکارہ کا ایوارڈ حاصل کیا۔

البم دیس کلاکار کو بہترین البم کا ایوارڈ ملا جب کہ دیگر کیٹگریز میں فلم ’’ ہیپی نیو ایئر‘‘ اور ’’ بینگ بینگ‘‘ کا لاجواب میوزک دینے پر وشال شیکھر کو بہترین موسیقار کا ایوارڈ دیا گیا۔