counter easy hit

اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ ۔۔۔۔ بالی ووڈ اداکار عرفان خان کے گھر سےافسوس ناک خبر، مداحوں کی آنکھیں اشکبہار

جے پور (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکار عرفان خان کی والدہ طویل علالت کے باعث انتقال کرگئیں۔ وہ راجستھان کے دارالحکومت جے پور کی بینی وال کانتا کرشنا کالونی میں مقیم تھیں۔عرفان خان کی والدہ سعیدہ بیگم کا انتقال 95 برس کی عمر میں ہوا ہے، وہ طویل عرصے سے بیمار تھیں۔ ان کا تعلق ایک نواب خاندان سے تھا اور وہ خود اچھی شاعرہ بھی تھیں۔ سعیدہ بیگم کا تعلق راجستھان کی اکلوتی مسلمان ریاست “ٹونک” کے نواب خاندان سے تھا، ان کے آباؤاجداد 19 ویں صدی میں افغانستان سے ہجرت کرکے ہندوستان آئے تھے۔دی نیو انڈین ایکسپریس کے مطابق عرفان خان اپنی والدہ کے جنازے میں شرکت نہیں کرپائے کیونکہ وہ ممبئی میں مقیم ہیں اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے جے پور نہیں پہنچ سکے۔ انہوں نے ویڈیو کال کے ذریعے اپنی والدہ کا آخری دیدار کیا۔

SAEEDA BEGUM, MOTHER OF IRFAN KHAN-A POETESS WITH FAMILY

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website