counter easy hit

’بولی وڈ میں مختصر ملبوسات پسند کیے جاتے ہیں‘، نرگس فخری

Bollywood likes girls with sortest clothers says Nargis Fakhri

Bollywood likes girls with sortest clothers says Nargis Fakhri

ممبئی: بولی وڈ اداکارہ نرگس فخری کا شمار شوبز کی خوبصورت اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے تاہم وہ اب تک فلمی صنعت میں اپنے قدم جمانے کی کوشش کررہی ہیں۔

فلم فیئر کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے نرگس فخری کا اپنی حال ہی میں ریلیز فلم ’ہاؤس فل 3‘ کی پرفارمنس کے حوالے سے کہنا تھا کہ ’مجھے اچھا لگا کہ لوگوں نے مجھے پسند کیا، میں کافی شرمیلی ہوں اور مجھے ایسے کپڑے پہننا پسند نہیں جن میں، میں بہت زیادہ نمایاں لگوں لیکن بولی وڈ میں اداکاراؤں کو مختصر ملبوسات میں پسند کیا جاتا ہے‘۔

نرگس کا ہنستے ہوئے کہنا تھا ’بد قسمتی سے یہ ایک ایسی انڈسٹری ہے جہاں لوگوں کے جسم کو پسند کیا جاتا ہے، سب ہی مجھ جیسی لڑکی کو ڈانس کرتے دیکھنا چاہتے ہیں‘۔

بولی وڈ فلم ’راک اسٹار‘ کے علاوہ نرگس بہت کم فلموں میں نظر آئیں، تاہم اداکارہ کو اس بات سے فرق نہیں پڑتا، ان کا کہنا تھا کہ ’اس بات میں کوئی تعجب نہیں کہ میرا سفر کافی بہترین گزرا ہے، میں اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ مجھے کام ملا، مشکل تو ہے کیوں کہ میں یہاں اکیلی ہوں، لیکن بہت سے نئے اداکاروں کو کافی مشکلات سے گزرنا پڑتا ہے لیکن میری قسمت اچھی ہے اور آج میں یہاں ہوں‘۔

نرگس نے مزید کہا کہ ’مجھے زبان کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، مجھے ہندی سمجھ آتی ہے لیکن میں اب بھی اسے ٹھیک سے بول نہیں پاتی، اس وجہ سے مجھے اجنبی سا احساس ہوتا ہے جیسے لوگ مجھے پسند نہیں کررہے، لیکن میری فلم راک اسٹار کے بعد لوگوں کا رویہ تبدیل ہوگیا‘۔

بولی وڈ میں اپنی مشکلات کا مزید ذکر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ’مجھے کئی بار تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا، کسی اور جگہ سے بولی وڈ آنا مشکل ہے کیوں کہ یہاں مختلف انداز میں کام ہوتا ہے‘۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل نرگس فخری کے بولی وڈ چھوڑنے کے حوالے سے بھی خبریں گردش کررہی تھیں جس کی وجہ ان کا بولی وڈ اداکار ادے چوپڑا سے بریک اَپ قرار دیا گیا تھا۔

نرگس کا مزید کہنا تھا کہ وہ بولی وڈ میں خود کو اکیلا محسوس کرتی ہیں کیوں کہ ان کا کوئی دوست نہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website