counter easy hit

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اپنی سالگرہ پر فوٹو گرافر بن گئے

لاہور: اداکار کی 52 ویں سالگرہ میں بالی ووڈ کی نامور شخصیات کے علاوہ ان کے قریبی دوستوں نے بھی شرکت کی

Bollywood King Shah Rukh Khan became a photographer on his birthdayبالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے گزشتہ روز اپنی 52 ویں سالگرہ منائی۔ ان کی بیٹی سہانا نے اپنے ڈیڈی کیلئے دوستوں کیساتھ مل کرایک پارٹی رکھی جس میں فیملی کے علاوہ شاہ رخ کے شوبز کے قریبی دوستوں نے شرکت کی۔ بالی ووڈ کے ان جگمگاتے ستاروں میں سنجے کپور، کترینہ کیف، کرن جوہر، عالیہ بھٹ، سدھارتھ ملہوترا، فرح خان و دیگر شامل تھے۔ پارٹی کی خاص بات یہ تھی کہ شاہ رخ اس میں فوٹوگرافر بن گئے اور سب کی تصاویر بناتے رہے۔ سالگرہ تقریب کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے جس میں بالی ووڈ فنکار اپنے بچوں کیساتھ بھی شریک ہوئے تھے۔