counter easy hit

بالی ووڈ خانز میں سے سلمان کو بے حد پسند کرتی ہوں، سنی لیون

Sunny Leone

Sunny Leone

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ ادکارہ سنی لیون بھی اداکار سلمان خان کی پرستار نکلیں۔

سلمان خان کے پرستاروں کی فہرست میں ایک اور نام شامل ہو گیا ہے اور وہ نام سنی لیون کا ہے۔ سنی لیون نے اپنی پسندیدگی کا اظہار نئی فلم ’’ایک پہیلی لیلہ‘‘ میں صحافیوں سے گفتگو میں کیا۔ صحافیوں نے ان سے سوال کیا تھا کہ بالی ووڈ کے خانز میں سے ان کا پسندیدہ خان کون ہے

تو انہوں نے بغیر سوچے فوراً سے سلمان کا نام لیا اور کہا کہ وہ سلمان کو بے حد پسند کرتی ہیں، وہ عظیم انسان ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ وہ سلمان کے ساتھ کسی فلم میں ہیروئن کے طور پر جلوہ گر ہوں۔