counter easy hit

بالی ووڈ فلموں میں گانا ہونا ضروری نہیں: شاہ رخ

Bollywood films

Bollywood films

کنگ خان شاہ رخ کا کہنا ہے بالی وڈ کی فلموں میں گانا نہیں ہونا چاہیے۔ فلمیں ناچ گانے کے بغیر بھی چل سکتی ہیں۔
لندن: (یس اُردو) فلم فین کی تشہیر کے سلسلے میں لندن میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے کہا بالی ووڈ فلمیں بہتر ہو رہی ہیں۔ اب ناچ گانے ہر فلم کی ضرورت نہیں رہے۔ فلم فین کے بارے میں انہوں نے کہا یہ ایک مشکل کردار تھا کیونکہ وہ پچاس برس کے ہیں اور انکا فین چوبیس برس کا نوجوان ہے۔ اس کردار کے لئے انہیں وزن کم کرنا پڑا اور زبردست میک اپ کرنا پڑا۔ کنگ خان کی فلم ” فین” کل نمائش کے لئے پیش کی جا رہی ہے۔