counter easy hit

بالی ووڈ : فلم فیئر ایوارڈ کی تقریب 31 جنوری کو ممبئی میں ہو گی

Bollywood Filmfare Awards

Bollywood Filmfare Awards

ممبئی (یس ڈیسک) بالی ووڈ کے ’’فلم فئیر ایوارڈز ‘‘ کی تقریب اکتیس جنوری کو ممبئی میں ہو گی، بہترین فلم ، اداکار اور ہدایتکار تینوں کیٹیگریز میں ’’پی کے ‘‘ کو نامزد کیا گیا ہے ، ساٹھ ویں ’’فلم فئیر ایوارڈز ‘‘ میں بہترین فلموں کی نامزدگیوں میں ٹواسٹیٹس ، حیدر ، میری کام ، پی کے اور کوئین شامل ہیں۔ بہترین ایکٹر کے لیے عامر خان ، اکشے کمار ، ہریتک روشن ، رندیپ ہودا اور شاہد کپور میں مقابلہ ہے۔

بیسٹ ایکٹرس کے لیے عالیہ بھٹ ، کنگنا رناوت ، مادھوری ، پریانکا ، رانی مکھرجی اور سونم کپور میدان میں ہیں۔

ہدایتکاروں کی فہرست میں ٹواسٹیٹس ، اگلی ، پی کے ، کوئین اور حیدر کے ہدایتکار شامل ہیں ۔ بہترین موسیقی کے لیے کوئین ، یاریاں ، کک ، ایک ولن اور ٹو اسٹیٹس میں مقابلہ ہے۔