counter easy hit

بالی وڈ اداکارہ اُرمیلا مٹونڈکر 43 برس کی ہوگئیں

بالی ووڈ کی کامیاب اداکاراؤں میں شامل رہنے والی اداکارہ اُرمیلا مٹونڈکرآج 43برس ہوگئی ہیں۔

Bollywood actress Urmila mandokar turns 43 years old

Bollywood actress Urmila mandokar turns 43 years old

چارفروری1974کو بھارتی ریاست مہارشٹرا کے شہر ممبئی میں پیدا ہونے والی اُرمیلا نے اپنے کیریئر کا آغاز چائلڈ آرٹسٹ کی حیثیت سے 1980میں فلم ’’کل یوگ‘سے کیا تاہم بطور ہیروئن ان کی پہلی فلم 1991میں’’نرسمہا‘‘رہی۔ اُرمیلا نے اپنے فلمی کیریئر کے دوران رنگیلا،ستیہ اور جدائی نامی فلموں سے باکس آفس پر بیحد کامیابی سمیٹی ۔اس کے علاوہ کون،پیا رتونے کیا کیا،بھوت،اِک حسینہ تھی،تہذیب،پنجر،میں نے گاندھی کو نہیں مارا ،بس اِک پل اور قرض میں بھی اُرمیلا کی اداکاری کو بہت سراہا گیا۔ بالی ووڈ میں کافی عرصے اپنی اداکاری سے لوگوں کے دل میں گھر کرنے والی اُرمیلا نے بہترین اداکاری پر کئی ایوارڈز بھی اپنے نام کیے۔ گزشتہ برس ارمیلا کشمیری بزنس مین محسن اختر میر کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website