counter easy hit

بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی نے صحت اور غذا سے متعلق کتاب لکھنا شروع کردی

Shilpa Shetty

Shilpa Shetty

ممبئی (یس ڈیسک) بالی ووڈ کی اداکارہ شلپا شیٹھی کہتی ہیں کہ جب تک ان کا بیٹا بڑا نہیں ہوجاتا وہ فلموں میں کام نہیں کریں گی البتہ ان دنوں وہ صحت اورغذا سے متعلق ایک کتاب ضرور لکھ رہی ہیں جو جلد ہی منظر عام پر بھی آئے گی۔

شلپا شیٹھی کا کہنا تھا کہ ابھی ان کا بیٹا بہت چھوٹا ہے اور وہ اپنے بیٹے کے ساتھ وقت گزارنا چاہتی ہیں، اس لئے فی الحال ان کا کسی بھی فلم میں اداکاری کا کوئی ارادہ نہیں، بحیثیت ماں وہ سمجھتی ہیں کہ ان کی زندگی میں اتنے خوشگوار لمحے پھر کبھی نہیں آئیں گے۔

شلپا شیٹھی کاکہنا تھا کہ وہ ان دنوں فارغ ہے اس لئے وہ ایک کتاب لکھ رہی ہیں جس کا موضوع صحت اور غذا ہے کیونکہ لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ بچپن سے ہی اتنی ہی دبلی پتلی ہیں حالانکہ حقیقت میں ایسا نہیں، انہوں نے اپنی صحت اورفٹنس کے لئے بہت قربانیاں دی ہیں۔ اس کتاب کی بنیاد بھی وہی اقدامات ہوں گے جو انہوں نے اپنائے۔ یہ کتاب اسی برس شائع ہوگی۔