counter easy hit

بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن 2 اپریل کو46 برس کے ہو جائیں گے

Ajay Devgan

Ajay Devgan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن کل 2 اپریل کو 46 ویں سالگرہ منائینگے۔ بالی ووڈ کے صف اول کے اداکاروں میں شامل اداکار
ہدایتکار و فلمساز اجے دیوگن کل 2 اپریل کو 46 ویں سالگرہ منائینگے۔

2اپریل 1969 کوبھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پیدا ہونے والے اجے دیوگن نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 1991 میں فلم پھول اور کانٹے سے کیا۔

جسکے بعد اجے دیوگن نے جگر، دل والے، ناجائز، دل جلے، زخم، دی لیجنڈ آف بھگت سنگھ، رین کوٹ، یوا، لجا، گنگا جل، اومکارہ، کمپنی، گولمال سیریز، ونس اپان اے ٹائم ان ممبئی، راج نیتی ،سنگھم، بول بچن اور سن آف سردار جیسی کامیاب فلموں میں کام کرتے ہوئے کئی ایوارڈز اپنے نام کیے۔

فلمی دنیا میں بیحد نام کمانے والے اجے دیوگن 1999 میں بالی ووڈ کی صفِ اول کی اداکارہ کاجول سے شادی کے بندھن میں منسلک ہوئے جن سے انکے دو بچے ہیں۔