counter easy hit

برمنگھم :سانحہ پشاور کے زخمی طالب علم احمد نوازکا آپریشن کامیاب

Ahmed Nawaz

Ahmed Nawaz

برمنگھم (یس ڈیسک) برمنگھم میں سانحہ پشاور کے زخمی طالب علم احمد نواز کا طویل آپریشن کامیاب ہوگیا، احمد نواز کا آپریشن کوئن الزبتھ اسپتال میں کیا گیا، 12 گھنٹے طویل آپریشن کے دوران اس کی متاثرہ رگوں کی سرجری کی گئی اورمتاثرہ ہڈیوں کوسہارا دینے کے لیے اسٹیل کی پلیٹ لگائی گئی۔

ڈاکٹروں کےمطابق احمد نواز کی حالت اب خطرے سے باہر ہے، وہ تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں اور جلد ہی انہیں وارڈ میں منتقل کردیا جائے گا۔ احمد نواز کے والد نے بیٹے کی جلد صحت یابی کے لئے قوم سے دعا کی اپیل کی ہے۔ وزیراعظم کے دفتر سے برمنگھم کال کرکے احمد نواز کی خیریت دریافت کی گئی اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا گیا۔