ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف سوانح عمری لکھنے کا سوچ رہی ہیں جو ’باربی ڈریمز‘ کے نام سے شائع کی جائے گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک تقریب میں کترینہ کیف کا کہنا تھا کہ وہ اپنی زندگی کے بارے کتاب لکھ سکتی ہیں، صرف یہ ہی نہیں رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف نے ایک پبلیکیشن ہاؤس کو سوانح حیات لکھنے کے لیے حامی بھی بھردی ہے، سوانح حیات ممکنہ طور پر ’باربی ڈریمز‘ کے نام سے شائع کی جائے گی۔








