counter easy hit

زبردستی مذہب کی تبدیلی کیخلاف قانون لائیں گے :بلاول بھٹو زرداری

 Bilawal Bhutto Zardari

Bilawal Bhutto Zardari

ہم نہیں چاہتے پاکستان میں مردوں کیلئے الگ اور خواتین کیلئے الگ قوانین ہوں :چیئرمین پیپلز پارٹی کا عمر کوٹ میں ہولی کی تقریب سے خطاب
عمر کوٹ (یس اُردو) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ مشرف کے لیے الگ اور شہید بے نظیر کے لیے الگ پاکستان نہیں ہوسکتا ، زبردستی مذہب کی تبدیلی کے خلاف قانون لائیں گے ۔ بلاول بھٹو زرداری نے عمر کوٹ میں ہولی کی تقریب سے جذباتی انداز میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہم نہیں چاہتے مرد عورت اور امیر غریب کا پاکستان الگ الگ ہو ۔ بلاول بھٹو کہا پاکستان کی اقلیتوں کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زبردستی مذہب کی تبدیلی کے خلاف قانون لائیں گے ۔ بلاول بھٹو نے تحریک انصاف کے ساتھ ساتھ حقوق نسواں بل کے حوالے سے پنجاب حکومت کو جی بھر کر لتاڑا ۔ تقریر ختم ہوتے ہی جیالوں نے اپنی روایت کو برقرار رکھا ۔ لوٹ مار کے لئے گھمسان کا رن پڑا ، کچھ نے اٹھائے بینر اور کچھ لے اڑے بلاول بھٹو کی تصویریں ۔