counter easy hit

بلاول بھٹو زرداری نئے نعرے کے ساتھ میدان میں آگئے

Bilawal Bhutto Zardari came to the field with a new slogan

گھوٹکی (ویب ڈیسک ) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جو مجھ سے وفادار ہوگا وہ عوام سے بھی وفادار ہوگا ،بجٹ میں ارب پتی لوگوں کو تحفظ فراہم کیا گیا ہے، عوام دشمن بجٹ کے خلاف جدوجہد کررہا ہوں ،عوام کے معاشی حقوق کی جنگ لڑ رہا ہوں،عوام کے حقوق کی جنگ پارلیمنٹ میں بھی لڑ رہا ہوں۔ میر پور ماتھلو میں انتخابی ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ بجٹ میں ارب پتی لوگوں کو تحفظ فراہم کیا گیا ہے ، کٹھ پتلی وڈیرے اسلام آباد میں وزارتوں کے لیے سرجھکاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خان گڑھ میں سلیکٹڈ وڈیرے نے اپنے سردارکے خلاف مقابلے میں حصہ لیا ہے لیکن ایسے حالات میں بھی ہمارا امیدوار محمد بخش مہر بھاگا نہیں، پیچھے نہیں ہٹا، ہم نے ضمنی انتخاب میں محمد بخش مہر کو وفاداری کی بنیاد پر ٹکٹ دیا، جو مجھ سے وفادار ہوگا وہ عوام سے بھی وفادار ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے مخالفین وزاتیں لینے کے لئے الیکشن لڑتے ہیں اور غریبوں کے حقوق پر سمجھوتا کرتے ہیں، مگر ہمارا امیدوار وزارت چھوڑ کر عوام کی خدمت کرنے کے لئے الیکشن لڑ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ صدرزرداری کے دور میں عالمی بے روزگاری، دہشت گردی اوردو سیلابوں کے باوجود انہوں نے تنخواہوں میں 150فیصد اضافہ،پینشن میں100 فیصد اضافہ، سپاہیوں کی تنخواہوں میں 175فیصد اضافہ کیا ، جوکبھی کسی اورپارٹی اورآمرکے دورمیں نہیں ہو سکا،ا سے صرف پی پی پی نے ممکن بنایا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ کس قسم کا پاکستان ہے جس میں امیرکو ریلیف دیا جاتا ہے اور غریب پر بوجھ ڈالا جاتا ہے؟ پاکستان پیپلز پارٹی نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے دور سے لیکر صدرآصف علی زرداری کے دور تک عوام کے معاشی حقوق کا تحفظ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کٹھ پتلی وڈیرے اسلام آباد میں وزارتوں کے لیے سرجھکاتے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website