counter easy hit

بلاول بھٹو کا الیکشن میں حصہ لینا مشکل۔۔۔ الیکشن کمیشن سے جیالوں کو افسردہ کر دینے والی خبر آ گئی

ٹھٹھہ: پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو سمیت تین افراد کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست داخل کردی گئی، درخواست میں صوبائی الیکشن کمشنر سندھ اور ضلعی صدر پیپلز پارٹٰی کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

Bilawal Bhutto participating in the election is difficult... the news came from the Election Commission to sad of Jialaتفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ کے مشہور سینئر وکیل پیر طارق احمد نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اپنایا ہے کہ پارٹی چیرمین نے صادق علی میمن کو ضلعی صدر بنایا ہے جسے سپریم کورٹ نے 2013 میں صادق اور امین نہ ہونے کی وجہ سے قومی اسمبلی کے حلقہ 237 ٹھٹھہ ون سے انتخابات جیتنے کے بعد نا اہل قرار دیا تھا کیونکہ انہوں نے اپنے دوہری شہریت کے حوالے سے نامینیشن فارم میں غلط بیانی کی تھی جس کے باعث سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس چوہدری افتخار احمد پر مشتمل بینچ نے صادق علی میمن کو آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت صادق اور امین نہ ہونے کے باعث نا اہل قرار دیا تھا تاہم پیپلز پارٹٰی کے چیرمین بلاول بھٹو نے الیکشن ایکٹ 2017 کے خلاف ایک نااہل شخص کو پارٹی کا ضلعی صدر مقرر کیا ہے اس لیے فوری طور پر صادق علی میمن کو ضلعی صدر کی حیثیت سے کام کرنے سے روکا جائے اور آئندہ الیکشن میں بھی حصہ لینے پر پابندی عائد کی جائے اور چیرمین کو پابند بنایا جائے کہ فوری طور پر صادق علی میمن کی ضلعی صدر کی حیثیت ختم کی جائے۔