counter easy hit

بلاول بھٹو اور آصف زرداری کیلیے کراچی اور لاہور کے بعد ملتان میں بھی گھر تعمیر

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصف زرداری کے لیے کراچی اور لاہور کے بعد ملتان میں بھی مستقل قیام گاہ کی تعمیر مکمل ہوگئی ہے۔

Bilawal Bhutto and Asif Zardari have built a house in Multan after Karachi and Lahoreملتان کے بوسن روڈ پر بہادر آباد میں پیپلز ہاؤس کی تعمیر مکمل ہوگئی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری اور آصف زرداری جنوبی پنجاب کے دورے دوران یہاں قیام کیا کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری کل سے جنوبی پنجاب کا 3 روزہ دورہ کررہے ہیں، اس دورے کے دوران وہ ممبرشپ کیمپوں کا دورہ بھی کریں گے، اپنے دورے کے دوران بلاول بھٹو نو تعمیر شدہ پیپلز پاؤس میں ہی قیام کریں گے۔

واضح رہے کہ بلاول ہاؤس کے نام سے کراچی اور لاہور میں پہلے ہی رہائش گاہیں موجود ہیں۔