counter easy hit

بلاول بھٹو دبئی سے وطن واپس پہنچ گئے

Bilawal Bhutto

Bilawal Bhutto

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو دبئی سے وطن واپس پہنچ گئے ۔ چاروں صوبوں کے کارکنوں اور غیر ملکی سفیروں کے ساتھ افطار پارٹیاں کریں گے۔
کراچی: (یس اُردو) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو دبئی میں ایک ہفتہ قیام کرنے کے بعد کراچی پہنچے ۔ بلاول بھٹو نے دبئی میں اپنے والد سابق صدر آصف زرداری کے ساتھ وقت گزارا۔ جس کے بعد وہ دبئی میں سندھ بجٹ کے حوالے سے حکومت سندھ کی اعلیٰ سطحی بریفنگ میں شریک ہوئے۔ بلاول بھٹو چاروں صوبوں کے کارکنوں اور غیر ملکی سفیروں کے ساتھ افطار پارٹیاں کرنے کے ساتھ ساتھ آزاد کشمیر کے انتخابات کے سلسلے میں مظفر آباد اور نکیال کا دورہ بھی کریں گے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی آئندہ چند روز میں اپنے دوروں کا شیڈول جاری کریں گے۔