counter easy hit

بلاول بھٹو نے سینئر قیادت کو اسلام آباد طلب کر لیا

Bilawal Bhutto

Bilawal Bhutto

چیئرمین پیپلز پارٹی سینئر پارٹی رہنمائوں سے پاناما لیکس کے حوالے سے لائحہ عمل طے کرنے کی خاطر تبادلہ خیال کریں گے
اسلام آباد (یس اُردو) بلاول بھٹو دبئی سےکراچی پہنچ گئے ، آج اسلام آباد جائیں گے ، سینئر قیادت کو بھی بلالیا ۔ مولا بخش چانڈیو نے لندن میں ہونے والے اجلاس میں آصف زرداری کو بریف کیا ۔ پانامہ لیکس کے ہنگامے کے باعث بلاول بھٹو زرداری دبئی سے پاکستان پہنچ گئے ۔ آج اسلام آباد کا رخ کریں گے جہاں چیئرمین پیپلز پارٹی نے سینئر قیادت کو بھی بلا لیا ۔ بلاول بھٹو زرداری سینئر قیادت سے پانامہ لیکس کے حوالے سے لائحہ عمل اختیار کرنے کے لیے ملاقات کریں گے ۔ پارٹی رہنماؤں نے بڑے فیصلوں کیلئے سی ای سی کا اجلاس بلانے کی تجویز بھی دے دی ۔ دوسری جانب پاناما لیکس پر پیپلز پارٹی کا لندن میں بھی مشاورتی اجلاس ہوا ۔