counter easy hit

بہار اردو اکادمی وائی فائی سسٹم سے جوڑ دی گئی، ویب سائٹ تیاری کے آخری مرحلے میں

Patna

Patna

پٹنہ (کامران غنی) زمانے کی تکنیکی اور علمی ترقیات سے استفادہ عین دانشمندی ہے۔ ہمارا دور جدید سائنسی سہولیات کا دور ہے جس نے پوری دنیا کو ایک گلوبل گائوں میں تبدیل کردیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مشتاق احمد نوری سکریٹری بہاراردو اکادمی نے بتایا کہ زمانے کے تقاضوں کا لحاظ رکھتے ہوئے اکادمی کو وائی فائی وائرلیس سسٹم سے جوڑ دیا گیا ہے۔

اکادمی کا دفتر اب وائی فائی ژون ہوگیا ہے یہ سہولت پورے اردو بھون میں دستیاب ہے۔ جناب نوری نے مزید بتایا کہ اکادمی کا ویب سائٹ بھی تکمیل کے مراحل میں ہے اور انشاء اﷲ بہت جلد اسے بھی ڈیولپ کرلیاجائے گا۔

واضح رہے کہ ابھی بہارمیں کم ہی دفاتر ایسے ہیں جو اپنے وائی فائی سسٹم سے جڑے ہیں۔ اس تناظر میں اسے اکادمی کا ایک اہم ترقیاتی قدم کہاجاسکتا ہے۔ اکادمی کی مختلف النوع سرگرمیاں جاری ہیں اور اسے مذکورہ ژون سے جوڑ دیا جانا اس کا ایک تازہ ثبوت ہے۔